BANGLORE:

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کا نام ایک اور تنازع میں لیا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ ایک اور مشکل پھنس گئی ہیں کیونکہ بنگلور کے واقع ان کے مشہور پب میں رات گئے ہونے والا معمولی تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کافی سنگین ہوگیا ہے اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی مذکورہ پب کی شریک مالکن ہیں اور بنگلور میں یہ واقعہ مبینہ طور پر 11 دسمبر کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے سینٹ مارکس روڈ پر واقع واقع ریسٹورنٹ اور پب باسٹین میں پیش آیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پب کے اندر موجود افراد کے ایک گروپ کے درمیان بلند آواز میں تلخ کلامی ہو رہی ہے، جہاں ماحول خاصا کشیدہ دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ہنگامہ بل کی ادائیگی کے معاملے پر ہونے والی ایک معمولی تکرار سے شروع ہوا اور معمول کی ادائیگی مبینہ طور پر گاہکوں کے درمیان بحث و تکرار میں بدل گئی، صورتحال بگڑنے پر پب کے عملے نے مداخلت کی اور معاملہ ٹھنڈا کر کے نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ وائرل ویڈیوز میں کاروباری شخصیت ستیہ نائیڈو بھی نظر آ رہے ہیں، جو سابق بگ باس میں بطور امیدوار شامل تھے اور ایک ٹی وی اینکر کے سابق شوہر ہیں، ان کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں میں مزید اضافہ ہوا اور یہ واقعہ شہریوں توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

ستیہ نائیڈو نے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے واقعے میں بدتمیزی یا غلط رویے کی تردید کی اور کہا کہ وہ دوستوں کے ساتھ صرف کھانے کے لیے پب گئے تھے اور اختلاف صرف بل کی ادائیگی کے دوران پیدا ہوا اور واضح کیا کہ اس دوران ہاتھا پائی نہیں ہوئی۔

کیا شلپا شیٹی براہِ راست اس واقعے میں شامل ہیں؟

میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی فوٹیج میں نظر نہیں آتیں اور واقعے کے وقت وہاں موجود بھی نہیں تھیں تاہم انہوں نے 2019 میں معروف ریسٹورنٹس کے مالک اور باسٹین برانڈ کے بانی رنجیت بندرا کے ساتھ شراکت میں یہ ریسٹورنٹ شروع کیا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ اگرچہ ادارے کی شریک مالک ہونے کی وجہ سے ان کا نام میڈیا میں زیر بحث ہے جبکہ تاہم اداکارہ کی جانب سے اس واقعے میں ان کا نام آنے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سینٹرل ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتےہوئے واقعے میں ملوث افراد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور متعلقہ افراد کے بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اگر تحقیقات کے دوران کسی سنگین جرم کا انکشاف ہوا تو باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فی الحال یہ معاملہ پولیس کے زیرتفتیش ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس واقعے نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ کس طرح رات گئے ہونے والی ایک معمولی تکرار اور خاص طور پر جب معاملہ کسی مشہور شخصیت کے ریسٹورنٹ سے متعلق ہو تو ایک عام واقعہ لمحوں میں عوامی تنازع کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا نے بتایا کہ واقعے میں شلپا شیٹی

پڑھیں:

ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر اہم پیشرفت

معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کی۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ شعیب ریاض نے اس کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کے کلائنٹ نے یوٹیوب کس طرح استعمال کیا جس پر وکیل نے کہا کہ سر مین اکاؤنٹ این سی سی کے پاس ہے یہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا۔

ڈکی بھائی کے وکیل نے مزید کہا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں۔ میرے کلائنٹ کے چار کریڈٹ کارڈز اور اماؤنٹ ہمارے حوالے کی جائے۔

این سی سی آئی اے نے ایک بار پھر رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے 15 دسمبر تک این سی سی آئی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظر عام پر آگیا، ویڈیو پیغام جاری
  • بھارتی، افغان سوشل میڈیا کاشیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے پر پروپیگنڈا
  • پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ
  • ہانیہ عامر کے نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین نے کیا کہا؟
  • ڈنمارک میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری
  • محرابپور،سیپکو کیخلافFIA کی تحقیقات شروع ،ملازمین سراپا احتجاج
  • ایک اور ملک 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے تیار
  • ڈکی بھائی کی جیل کہانی پر نیا تنازع—سینڈوچز کس نے کھائے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر اہم پیشرفت