ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں۔ ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمد عارف جروار کی قیادت میں متعدد کامیاب کارروائیاں، دو دیسی شراب کی بھٹیاں تباہ، سیکڑوں سفینہ ساشے برآمد، جبکہ چار منشیات فروش گرفتار۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک کارروائی میں 120 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے قربان شاہ کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 110 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے بھٹی مالکان بابو موہن اور رمیش ٹھاکر کو حراست میں لیا گیا۔مزید برآں ماتلی پولیس نے گٹکا فروشی کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 550 سفینہ ساشے برآمد ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے ماتلی پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، تاکہ علاقے کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی ان مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم مستقبل میں بھی اسی جذبے سے جاری رہے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماتلی پولیس پولیس کی
پڑھیں:
پولیو کے خاتمے کیلیے اہم پائلٹ پروجیکٹ تیار کرلیا،نادر شہزاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-4-17
سکھر(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکھر اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ تیار کر لیا گیا، سکھر آرٹس کونسل میں ایک باقاعدہ آگاہی و تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا اس پروگرام کا مقصد پولیو مہم کو مزید مؤثر،منظم اور نتیجہ خیز بنانا تھا تاکہ ضلع سکھر کو پولیو فری بنانے کے ہدف کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشریٰ منصور، ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر علی گل شاھ۔ ڈاکٹر تنویر عباسی سمیت دیگر اعلیٰ ضلعی افسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ یو سی چیئرمینز، کونسلرز، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے دوران پائلٹ پروجیکٹ کے خدوخال، اہداف اور عملی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے خلاف اس مشترکہ پائلٹ پروجیکٹ کو کامیاب بنایا جائے گا اور ضلع سکھر کو پولیو فری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے کہا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ ضلع سکھر کے لیے ایک منفرد اور مثالی اقدام ہے جو ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا ہیانہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں صرف سرکاری ادارے نہیں بلکہ یونین کونسل سطح پر عوامی نمائندوں کا کردار انتہائی اہم ہیاور یہی وجہ ہے کہ اس پائلٹ پروجیکٹ میں یو سی ناظمین، چیئرمینز اور کونسلرز کو براہِ راست شامل کیا گیا ہیڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت مؤثر مانیٹرنگ، فیلڈ میں بروقت رسائی کمیونٹی شمولیت اور ذمہ داری کے تعین کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، تاکہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہ رہیانہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ماڈل مستقبل میں دیگر اضلاع کے لیے بھی قابلِ تقلید ثابت ہوگا ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بلدیاتی نمائندے پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر یونین کونسل میں پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔