ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کا سیف سٹیزن پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر ماتلی نے ڈی ایس پی آفس ماتلی میں قائم “سیف سٹیز ماتلی” پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر مقامی کمیونٹی کے بھرپور تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا مقصد شہر میں امن و امان کو مستحکم بنانا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔دورے کے موقع پر ڈی ایس پی فرید جٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ “سیف سٹیز ماتلی” کے تحت شہر کے اہم مقامات، بازاروں، داخلی و خارجی راستوں، سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کے اطراف جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کی مانیٹرنگ پولیس کنٹرول روم سے چوبیس گھنٹے کی جاتی ہے۔ڈی ایس پی فرید جٹ نے کہا کہ اس جدید مانیٹرنگ نظام کی بدولت ماتلی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ پولیس کو مختلف کارروائیوں میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عوامی تعاون کا مظہر ہے، جس میں شہریوں، تاجروں اور سماجی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی نے کہا کہ “سیف سٹیز ماتلی” جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن و امان برقرار رکھنے کا ایک کامیاب ماڈل ہے، جسے دیگر علاقوں میں بھی فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس منصوبے کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے مرحلے میں ماتلی کے مضافاتی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر بھی جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ماتلی میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور پولیس و انتظامیہ قریبی رابطے کے ساتھ شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراہی میں وفد کا سکھر اسپتال کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراھی میں جماعت اسلامی کے وفد نے ضیاء الدین ھاسپیٹل سکھر پہنچ کر پولیس مقابلہ میں زخمی ھونیوالے وھاں زیر علاج ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو کی عیادت کی اور طبیعت دریافت کی ، انہوں نے امیر صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ کی طرف سے ڈی ایس پی ظہور احمد سومرو کو گلدستہ بھی پیش کیا ، نائب امرائے ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری،حافظ عبدالحلیم تنیو،طارق راجپر بھی ھمراہ تھے۔