بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ کی چیئرپرسن کی ملاقات؛ ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری کا بینظیر ہنرمند پروگرام کے حوالے سے استفسار کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کو بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر ہنرمند پروگرام پر بریفنگ دی
ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طے پائی بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف کیا جائے۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت جاری کی کہ مستحق افراد کو ادائیگی کا ایک ایسا نظام بنایا جائے جس میں کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔
چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے یقین دہانی کروائی کہ بی آئی ایس پی کے تحت ادائیگیوں کے نظام میں جلد مزید بہتری لائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا اعلان کریں گے
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم تاحال نئے وزیراعظم کا حتمی نام سامنے نہیں آیا۔ اس کا باضابطہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
نجی نیوزچینل کو پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے زیر غور ناموں میں چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب شامل ہیں۔
پارٹی کی قیادت جلد ہی نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کرے گی۔