الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر election commission of pakistan ecp WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کرانے کیلئے درخواست بھی دی تھی، عدالت نے کہاں ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاتتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے کہا اور بھی بہت سارے لوگوں کے نااہلی کے معاملات اس سے منسلک ہیں، امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ہمیں ریلیف ملے گا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ بدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی اختیار نہیں بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی
علامہ ابتسام الٰہی ظہیر قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، الیکشن کمیشن نے قرآن و سنۃ تحریک پاکستان جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لئے ہیں۔ واضح رہے کہ ستمبر میں بھی دو نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ نئی سیاسی جماعت الیکشن میں رجسٹر ہو گئی۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، الیکشن کمیشن نے قرآن و سنۃ تحریک پاکستان جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لئے ہیں۔ واضح رہے کہ ستمبر میں بھی دو نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ محمد علی آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ ہیں جبکہ خالد زمان تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین ہیں۔