میں لایا گیا نہیں ہوں بلکہ مجھے منتخب کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں لایا گیا نہیں ہوں بلکہ مجھے منتخب کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سنا ہے کہ میں یہاں بار کونسل کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے آرہا ہوں۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ میں یہاں صرف رول آف لاء کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے ملنا چاہتا ہوں، میں نے محکمہ داخلہ کو کہا کہ پنجاب اور وفاق کو ملاقات کے لیے خطوط لکھیں۔
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عدالت میں بھی ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
ہائیکورٹ کے وکیل میاں صبغت اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں انصاف لائرز فورم کے امیدواروں کی حمایت کر کے آئینِ پاکستان کے متعدد آرٹیکلز کی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 29 اکتوبر 2025 کو پشاور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور انصاف لائرز فورم کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا، جو اُن کے عہدے کے حلف اور آئینی ذمہ داریوں سے متصادم ہے۔
بریکنگ:
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر ،
سہیل آفریدی نے بار الیکشنز میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی حمایت کی،
سہیل آفریدی نے آرٹیکل،2اے،4،5،6،9اور25کی کھلم خلاف ورزی کی،درخواستگزار نےاستدعای کی کے وزیراعلی سہیل آفریدی کو نااہل… pic.twitter.com/kssqv9BkPq
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) October 28, 2025
درخواست گزار کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 2-اے، 4، 5، 6، 9 اور 25 سمیت آرٹیکل 22(7) کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے اُن کی امانت و دیانت مشکوک ہو گئی ہے۔
میاں صبغت اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے تمام شہریوں کے نمائندہ ہیں، نہ کہ کسی مخصوص وکلا تنظیم کے۔ ان کا کسی گروہ یا تنظیم کی انتخابی مہم میں شامل ہونا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدے سے نااہل قرار دے کر اُنہیں وزارتِ اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے فوری طور پر برطرف کرے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سہیل آفریدی کو انصاف لائرز فورم کے امیدواروں کی حمایت سے باز رکھنے کے لیے عبوری حکم بھی جاری کرے، تاکہ بار انتخابات سے قبل کسی قسم کا اثر و رسوخ استعمال نہ ہو۔
درخواست کی نقول گورنر خیبر پختونخوا، چیئرمین پاکستان بار کونسل، چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نااہل وزیر اعلی