گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان(election commission of gb) نے عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 24جنوری 2026ء کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی،اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی،اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی،امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوزکا تقرر بھی کر دیا،تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے گئے۔گلگت میں امیر حمزہ ،اسکردو میں خورشید احمد،دیامر میں سہیل احمد خان اورغذر میں لقمان حکیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہونگے۔اسی طرح منہاج علی راجہ استور ،نظام الدین ہنزہ اورمنحس حسین نگر میں ڈی آر او تعینات کئے گئے ہیں،گانچھے میں محمد اسحاق ،کھرمنگ میں محمد شریف ایڈیشنل سیشنز جج بطورڈی آر او ہونگے۔شگر میں منظور حسین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق ہوگا،تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔