بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کے فیصلے کے بعد تاحال نئے وزیراعظم کا نام نہیں دیا اور اس کا باقاعدہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کو پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا، پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
( عثمان خان)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری آج 4 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملیں گے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونےوالی ملاقات میںنئی قانون سازی کے حوالے سے بھی موضوع زیر غور آئے گا۔