کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے اصل رجسٹرڈ مالک کو ہی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فروخت کے باوجود گاڑی اپنے نام پر رکھنا بھی ایک قابلِ سزا جرم ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ 10 ہزار ٹریلرز اور ٹینکرز کو رجسٹر کر کے ان پر ٹریکرز نصب کیے گئے ہیں، جو ای چالان سسٹم سے منسلک ہیں۔ جیسے ہی کوئی ہیوی گاڑی 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ چلے گی، ای چالان خودکار طور پر جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جدید نظام فینسی نمبر پلیٹس کی شناخت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ضیا لنجار نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے تربیتی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو بہتر تربیت اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ناممکن ہے، ان حالات میں شہریوں پر ای چالان لگانا ناانصافی، قبل ازوقت اور نقصاندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹریفک انتظامات اور روڈ سیفٹی اقدامات کے بغیر الیکٹرانک چالان کا نفاذ کیا گیا ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ٹوٹی سڑکیں حادثات کا باعث بن رہی ہیں، غیرفعال ٹریفک سگنل، سڑک کے نشانات، زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سائن بورڈز کی کمی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ناممکن ہے، ان حالات میں شہریوں پر ای چالان لگانا ناانصافی، قبل ازوقت اور نقصاندہ ہے۔ تحریک التوا میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک انفرا اسٹرکچر بہتر نہیں ہوتا الیکٹرانک چالان سسٹم کو معطل رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای ٹریفک چالان دیکھنے اور چیلنج کرنے کا مکمل طریقہ کار
  • کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
  • کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع
  • کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا
  • کراچی میں جدید ای ٹکٹنگ نظام سے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ہوگیا
  • کراچی: سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا چالان، جرمانہ عائد
  • ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی، وزیر داخلہ سندھ
  • کراچی، ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد
  • کراچی؛ ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد