data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران 4301 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد شہریوں کی نگرانی جدید کیمروں اور خودکار ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے جن کی تعداد 2290 رہی۔ اسی طرح اوور اسپیڈنگ پر 845، بغیر ہیلمٹ کے سفر کرنے پر 655 جب کہ ریڈ سگنل توڑنے پر 306 موٹر سائیکل سوار اور ڈرائیور قانون کی زد میں آئے۔

اسی طرح موبائل فون کے استعمال پر 162، غلط سمت میں گاڑی چلانے (رانگ وے) پر 33، لین لائن کے غلط استعمال پر 21، غیر قانونی پارکنگ پر 15، اوورلوڈنگ پر 4 اور کالے شیشوں کے استعمال پر 3 چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ اسٹاپ لائن اور ون وے کی خلاف ورزی پر بھی متعدد گاڑیوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے آغاز کے ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہی 2662 چالان جاری کیے گئے تھے، جو رات 12 بجے تک بڑھ کر 4301 تک پہنچ گئے۔ اس نظام کے تحت شہریوں کو براہ راست اہلکاروں سے رابطے کے بغیر خودکار طریقے سے چالان موصول ہوتے ہیں، جس سے شفافیت میں اضافہ اور رشوت ستانی کے امکانات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان نظام ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ذریعے شہر میں گاڑیوں کی نقل و حرکت، سگنل کی خلاف ورزیوں، رفتار اور پارکنگ کے نظم کو جدید انداز میں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ نہ صرف حادثات میں کمی لائی جا سکے بلکہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون سے یہ نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد سزا نہیں بلکہ شہریوں میں نظم و ضبط اور احتیاط کی عادت پیدا کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیے گئے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار