اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی کی لاش واپس کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھراسرائیل کی پشت پناہی کرنے لگے،سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو اسرائیل کے دفاع کا حق قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کو نیچا دکھا دیا پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کو نیچا دکھا دیا پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیا یو اے ای نے مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سیز فائر کی کا اعلان
پڑھیں:
اسرائیل: کار پر فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور آج بھی ایک فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک کار پر کیا گیا یہ حملہ حماس کے اہم ترین کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جن کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس نے دی تھی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ سٹی میں ایک گاڑی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے ایک اہم ترین عسکری کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعد سعد حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی بحالی اور تیاری کی کوششوں میں سرگرم رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر حملے میں رعد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب باضابطہ تصدیق کردی گئی ہیں ہے کہ شہید ہونے والے رعد سعد ہی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم تین افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے یہ فضائی حملہ جنگ بندی لائن کے اس حصے میں کیا جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے جو کہ غزہ سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔
تاحال حماس کی جانب سے اپنے سرگرم ترین کمانڈر رعد سعد کی شہادت کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔