فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا اور ہم اس رژیم کے جنگی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا جس کے دوران سفاک صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص بے گھر خاندانوں کی خیمہ بستیوں میں قتل عام اور وحشیانہ بمباری کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق محمد الحاج موسی نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف قتل عام کی وسیع کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگردی کی جاری پالیسی کے علاوہ قابض صیہونی فوج غزہ میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کے خلاف بھی منظم جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے سنگین جرائم کو جواز فراہم کرنے کے لئے بیہودہ اور جھوٹے حیلوں بہانوں کا سہارا لے رہی ہے۔ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ قابض صیہونیوں نے کسی بھی طرح سے نہ تو انسانی بنیادوں پر اور نہ ہی عملی طور پر، جنگ بندی معاہدے کی ذرہ برابر پاسداری نہیں کی بلکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں بھی کر رہے ہیں۔
  جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا  کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے اولین لمحے سے ہی فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اس کی تمام شرائط پر مکمل عملدرآمد کیا ہے اور معاہدے کی ذرہ برابر خلاف ورزی نہیں کی۔ محمد الحاج موسی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی، غزہ کی پٹی میں ضروری سازوسامان اور تکنیکی امدادی ٹیموں کے داخلے کو روکنے کے ذریعے، اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جبکہ اس نفسیاتی حربے کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ اور فلسطینی مزاحمت کو مجرم ظاہر کرنے کی موہوم کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثالثوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابض صیہونی کابینہ کی جانب سے انجام پانے والی بار بار کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قابض رژیم کے مسلسل جرائم کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں کیونکہ امریکہ کو، اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل پر قابض حکومت کو مجبور کرنا چاہیِئے نہ یہ کہ وہ قابض رژیم کی کھلی خلاف ورزیوں کا جواز پیش کرنے لگے! الحاج موسی نے تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم غزہ کی حمایت میں عالمی عوامی تحریکوں اور دشمن کی کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف مذمتی سلسلے کے جاری رکھے جانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ قابض صیہونیوں پر دباؤ ڈالنے کا ایک مؤثر ذریعہ؛ یہی عوامی تحریکیں ہیں!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وہ قابض صیہونی کہ قابض صیہونی الحاج موسی معاہدے کی کے ترجمان کے خلاف کہا کہ کیا ہے نے کہا

پڑھیں:

افغانستان کے علما اور مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ، عسکریت پسندی کیلیےسرحد عبور نہ کرنے پر زور

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں جاری دراندازی روکنے کے سلسلے میں مثبت پیشرفت سامنے آگئی، کابل میں علما اور مذہبی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں عسکریت پسندی کے لیے سرحد عبور نہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ذرائع نے طلوع نیوز کو تصدیق کی ہے کہ کابل میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں علما اور مشائخ کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق، اقدار اور شرعی نظام کا دفاع ہر فرد پر فرض ہے۔

اجلاس میں اسلامی امارت سے مطالبہ کیا گیا کہ امارتِ اسلامی افغانستان کے رہبر کے حکم کی روشنی میں کسی کو بھی بیرونِ ملک عسکری سرگرمیوں کے لیے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

اجلاس میں اس فیصلے پر بھی زور دیا گیا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو اور اگر کوئی اس فیصلے کی خلاف ورزی کرے تو اسلامی امارت کو اس کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

افغان عمائدین اور علما کے بیان سےپاکستان کےدیرینہ مطالبےکی توثیق ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بارہا افغان طالبان سے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم افغان طالبان جارحیت پر قائم ہیں اور سرحد پار سے پاکستان میں دراندازی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رام‌ الله نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے حوالے سے امریکی سفیر کا بیان مسترد کردیا
  • پاکستان اسلامی ریاست ہے اس کے خلاف مسلح کارروائی غیر شرعی ہے، مفتی تقی عثمانی
  • آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری
  • ہماری اولین ترجیح صیہونی جیلوں سے اپنے قیدیوں کی رہائی ہے، لبنانی صدر
  • غزہ میں بارش اورناقابل برداشت ٹھنڈ، 8 ماہ کی بچی جاںبحق ،خیمہ بستیوں میں تباہی
  • کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں، گرین بیلٹس، گندگی، خراب پینٹ پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی: مریم نواز
  • اسرائیل کی قبضہ گردی برقرار: مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے، مقررین
  • اسرائیل کی قبضہ گیری برقرار، مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری
  • افغانستان کے علما اور مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ، عسکریت پسندی کیلیےسرحد عبور نہ کرنے پر زور