غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے، امریکی نائب صدر
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس یا کسی اور نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا، اسرائیل سے جواب کی توقع تھی۔
دوسری جانب حماس نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر قائم ہیں، رفح میں اسرائیلی فورسز پر حملے سے تعلق نہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزی کے بعد یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی منسوخ کردی جائے گی۔
اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی فوج نے غزہ پر تین فضائی حملے کرکے دو فلسطینی شہید اور 4 کو زخمی کردیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ غزہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر‘ اماراتی و امریکی سفارتکاروں کی ملاقاتیں‘ باہمی امور پر گفتگو
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین اور اماراتی و امریکی سفارتکاروں نے بدھ کو یہاں ملاقاتیں کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون‘ غزہ سے متعلق جاری بین الاقوامی امن کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی کو متحدہ عرب امارات کے 54 ویں یوم عید الاتحاد پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا جو تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور‘ اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔