اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے جاری فضائی اور زمینی حملے نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ کارروائیاں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور ان کی حوالگی کے عمل میں سنگین رکاوٹ بن رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت نے غزہ میں انسانی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ امدادی عملہ اور بین الاقوامی ادارے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ القسام بریگیڈز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے حملے اس وقت جاری ہیں جب جنگ بندی معاہدے کے تحت فریقین کو تمام کارروائیاں روکنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد اس عمل کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا۔
حماس نے اپنے بیان میں اسرائیلی بمباری کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ رفح کراسنگ کی مسلسل بندش بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
تنظیم نے جنگ بندی کے ضامن ممالک — خصوصاً امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ — سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ جارحیت بند کرے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنگ بندی معاہدے معاہدے کی خلاف ورزی
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان