حماس کا اسرائیلی وزیراعظم کے حملوں کے حکم کے بعد اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
غزہ:
حماس نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے فوج کو غزہ پر حملوں کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ وہ آج ملنے والی دوسری لاش واپس کرنے کا عمل معطل کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی گرفتارشہری کی لاش واپس کرنے کا عمل اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کردیں گے، جو آج ملی تھی۔
القسام بریگیڈ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کسی قسم کی جارحیت کی وجہ سے لاشوں کی تلاش، کھدائی اور لاشیں نکالنے کے عمل میں رکاوٹ ہوگی اور اس کے نتیجے میں لاشوں کی واپسی تاخیر کا شکار ہوگی۔
حماس نے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک دفعہ پھر جارحیت کے لیے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لاشوں کی تلاش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے اور مصالحت کاروں سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں کو اجازت دی جائے تاکہ وہ سیاست اور جارحانہ عزائم کے برخلاف انسانی بنیادوں پر فرائض سرانجام دیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر لاشوں کی واپسی میں گڑ بڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی فوج کو غزہ پرحملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ اسرائیل لاشوں کی کرنے کا
پڑھیں:
یورو وژن 2024 کے فاتح گلوکار کا ٹرافی واپس کرنے کا اعلان
یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے اسرائیل کے مقابلے میں شمولیت پر احتجاجاً اپنی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نیمو نے کہا کہ اقوام متحدہ کا آزاد بین الاقوامی کمیشن اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مقابلے میں شرکت کی اجازت یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی سے متصادم ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Europe Palestine Network (@europe.palestine.network)
اس سے قبل اسرائیل کو یورو وژن 2026 میں شرکت کی اجازت کے خلاف اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ مقابلے کے بائیکات کا اعلان کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔
یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں منعقد ہوگا جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹی وی ایونٹ کہا جاتا ہے، جس کے ناظرین کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے۔