راولپنڈی: توہین ازواج مطہرات کیس میں سزا کیخلاف اپیل، ملزمہ کی سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
راولپنڈی: توہین ازواج مطہرات کیس میں سزا کیخلاف اپیل، ملزمہ کی سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )عدالت نے توہین ازواج مطہرات کے مشہور کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا، ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ملزمہ انیقہ عتیق کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا۔
ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کے ججز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان نے مختصرا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کی سزا ٹیکنیکل گراونڈ پر کالعدم قرار دی جاتی ہے، ملزمہ کے موبائل فون کا فرانزک نہیں کرایا گیا، آیا یہ ملزمہ کی ملکیت ہے بھی یا نہیں۔ہائی کورٹ نے کہا کہ مدعی مقدمہ حسنات فاروق کے موبائل کا فرانزک بھی نہیں کرایا گیا، ملزمہ نامحرم تھی مدعی مقدمہ کا ملزمہ سے کوئی رشتہ نہیں بنتا۔
فیصلے کے بعد مدعی کے وکیل نے کہا کہ مدعی حسنات فاروق اور ملزمہ انیقہ عتیق پب جی گیم کھیلتے دوست بنے، یہ کوئی جواز یا شواہد نہیں لڑکی نامحرم ہے، نہ مدعی سے رشتہ ثابت نہ موبائل فون کا فرانزک ہوا، ملزمہ انیقہ عتیق گزشتہ 3 سال سے اڈیالہ جیل کی کال کوٹھڑی میں بند ہے، بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
ملزمہ کے وکیل ذوالفقار ملوکہ نے کہا کہ مقدمہ جھوٹا، خود ساختہ اور خاتون کو پھنسانے کے لئے تھا، ملزمہ نے مدعی کے فون پر کیوں؟ کیسے؟ توہین آمیز الفاظ واٹس ایپ کے؟ کوئی ثبوت اور جواز نہیں۔ واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 2020 میں مقدمہ درج کیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2022 میں ملزمہ کو سزائے موت اور پراپرٹی ضبطگی کی سزا سنائی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے استعفی تب دینگے جب جیل سے بانی پی ٹی آئی آئے گا: پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف گروپ پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین وزرا کی عدم موجودگی پر برس پڑے اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی بدلتی صورتحال پر گفتگو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کالعدم قرار سزائے موت ملزمہ کی
پڑھیں:
سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی
انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔
جب بھی عمران خان کی کال آئی ہم بالکل تیار ہیں۔ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے دیکھتے ہیں وہ توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہیں کہ نہیں۔ جس دن انصاف ہو گا عمران خان آدھے گھنٹے میں باہر ہوں گے، سہیل آفریدی pic.twitter.com/spl7CHsyPV
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 28, 2025
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام وکلا سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیں انصاف پر یقین ہے۔
سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ ملک میں عدالتی فیصلے آزادانہ نہیں ہو رہے بلکہ کسی کے اشارے پر دیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق جس دن انصاف اپنی اصل روح کے مطابق ہوگا، عمران خان جیل سے باہر ہوں گے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ خود ججز نے خط کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے فیصلوں میں مداخلت ہو رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ججز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان عناصر کے نام بتائیں جو عدالتی فیصلوں میں اثرانداز ہو رہے ہیں۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملاقات نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں عمران خان سے پیغامات موصول نہیں ہو رہے۔
صحافی کے ایک سوال پر کہ اگر پیغامات آ رہے ہیں تو کابینہ کیوں نہیں بنائی جا رہی؟ وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ اصل سوال یہ ہے کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملنے سے کیوں روکا جا رہا ہے، جبکہ میں عوام کے مینڈیٹ سے اس منصب پر پہنچا ہوں۔
سہیل آفریدی کی واپسی پر یوٹیوبرز اور کارکنوں میں جھگڑادوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی واپسی کے موقع پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جہاں یوٹیوبرز اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسٹیبلشمنٹ سے تصادم، صوبائی مشینری جام، عوام نظرانداز
عینی شاہدین کے مطابق ایک یوٹیوبر نے سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کی جس پر ایک کارکن سے اس کی تلخ کلامی ہو گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔ دیگر کارکنان نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی اور معاملہ رفع دفع کروایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان توہین عدالت سہیل آفریدی عمران خان ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز