اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شروع کردی۔ رفح میں فائرنگ کے مبینہ واقعہ کا بہانہ بناکر صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی۔ جس سے 11 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کی شدید حملوں کی ہدایت پروحشیانہ کارروائی شروع کی ۔ دیرالبلاح، خان یونس، رفح اور نصیرات کیمپ میں جنگی طیاروں نے بم برسائے۔ الشفا اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے یلولائن سے آگے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنا شروع کردیا۔
دوسری طرف حماس نے اسرائیلی جارحیت کےبعد یرغمالی کی لاش کی واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا جبکہ مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں بھی تلاش کرلی گئیں ۔ ترکیہ نے اسرائیلی حملوں میں معصوم شہریوں کے جانےنقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔ حملے بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
امریکی صدر ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں آگئے۔ ٹوکیو سے سیئول روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف جوابی کارروائی کا حق ہے اگر وہ مناسب رویہ اپنائےتو ٹھیک ورنہ اسے ختم کر دیا جائے گا۔ حماس مشرقِ وسطیٰ امن معاہدے کا ایک چھوٹا حصہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب پنجاب میں سموگ وبال جان بن گئی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست پنجاب میں عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ سپریم کرٹ؛ شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگ بندی معاہدے کی
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔