برطانوی رکن پارلیمنٹ کیجانب سے اسرائیلی سفیر کی بے دخلی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
برطانوی لیبر پارٹی سے مسلمان رکن پارلیمنٹ نے غزہ کیخلاف بڑے پیمانے پر وحشیانہ حملوں کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم کے حکم پر لندن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض صیہونی رژیم سے تمام تعلقات منقطع کر لے اسلام ٹائمز۔ "اسرائیلی سفیر کو ملک بدر اور اسرائیلی سفارتخانے کو بند کیا جائے" یہ الفاظ؛ غزہ کے خلاف وسیع حملات پر مبنی قابض اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے تازہ حکم پر برطانوی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن زارا سلطانہ کا ردعمل تھے۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زارا سلطانہ نے مزید کہا کہ نسل پرست و نسل کش اسرائیلی رژیم کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات بھی منقطع کئے جائیں۔
واضح رہے کہ "غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی میں تاخیر" کا بہانہ بناتے ہوئے قابض و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے خلاف "فی الفور طاقتور حملوں" کا حکم دیا تھا۔
غزہ سے طبی ذرائع کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے صرف 2 شہروں غزہ و خان یونس پر ہونے والے حملوں میں ہی کم از کم 20 عام شہری شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی سے الجزیرہ کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ اس دوران اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے الجلا اسٹریٹ کے ساتھ ساتھ غزہ کے شمال مشرقی علاقوں، الشجاعیہ محلے اور غزہ شہر کے مغرب میں واقع دسیوں گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گنداواہ میں بدامنی کا نوٹس لیا جائے، ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل شیرازی کا مطالبہ
پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ سے جھل مگسی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنداواہ میں چوری، ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔ ان واقعات نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع جھل مگسی میں گنداواہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گنداواہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہریوں نے گنداواہ پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنداواہ میں چوری، ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔ ان واقعات نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مقررین نے آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیر آباد اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گنداواہ میں امن و امان کی بحالی، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور مؤثر گشت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ شہری مزید بدامنی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اور ایس پی جھل مگسی سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔