جنرل ساحر کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران ڈھاکہ کے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں بنگلہ دیش کی فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے مثبت انداز کو سراہا اور عسکری وفود کے تبادلوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسداد دہشت گردی میں تجربات کے اشتراک سمیت شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ تفرقہ انگیز معلومات پھیلانے کی کوششوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا۔ فریقین نے ان خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
احمد منصور : شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا دونوں ممالک خود مختاری، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کومزید مضبوط کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور فوجی سطح پر روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔