چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے دورے کے موقع پر بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں پاک، بنگلہ دیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی عسکری قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاک، بنگلہ دیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسداد دہشت گردی میں تجربات کے تبادلے پرگفتگو ہوئی۔
برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے، محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سےگفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے جھوٹی اور تقسیم انگیز اطلاعاتی مہمات کے بڑھتے چیلنجز پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کو مزید مضبوط بنایا جائےگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملاقات میں
پڑھیں:
پاک فوج کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش میں عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے سرکاری دورۂ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نذم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس۔ ایم۔ کامرول حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی ماحول اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان کے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات باہمی احترام اور مساوی خودمختاری کی بنیاد پر مزید مستحکم کیے جائیں گے۔ دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عسکری سطح پر روابط اور متعلقہ اقدامات میں توسیع کے لئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس کے علاوہ اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس، سلہٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں فیکلٹی اور طلبہ سے ملاقات کی۔ بنگلہ دیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، اُن کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا۔ دورے کے آغاز پر سیناکنجو پہنچنے پر ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ انہوں نے ’شکھا انیربان‘ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔