بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) بھارت کی منظم پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم اور جھوٹے دعوؤں میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام پھیلانے اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے زہریلے بیانیے کو فروغ دینے میں سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کے تحت پاک فوج کے خلاف جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے ٹی ٹی پی کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ جوانوں نے مبینہ طور پر طالبان میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے کسی اہلکار کی جانب سے ایسا کوئی واقعہ پیش آیا اور نہ ہی کسی سطح پر رپورٹ ہوا ہے۔

یہ مہم بھارت اور افغان سرزمین سے چلائے جانے والے پراکسی نیٹ ورکس کا حصہ ہے جن کا مقصد پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانا اور دہشت گردوں کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پروپیگنڈا مودی سرکار کے اس پرانے حربے کی تازہ کڑی ہے جس کے تحت وہ اپنی داخلی ناکامیوں اور فتنہ الخوارج کی پشت پناہی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز اور مودی حکومت کے زیر اثر سائبر سیلز باقاعدہ طور پر پاکستان مخالف مواد پھیلانے میں ملوث ہیں جنہیں خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی حکام نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کی جھوٹی مہمات پاکستان کے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں، قوم اور افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب پنجاب میں سموگ وبال جان بن گئی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست پنجاب میں عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ سپریم کرٹ؛ شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار