MUMBAI:

بھارت کے معروف اداکار ستیش شاہ کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھیوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور ان کے بیٹے اداکار راجیش کمار نے اپنے والد کی موت کی اصل وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈراموں کے اداکار راجیش کمار نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ستیش شاہ کو گردوں کا مسئلہ تھا لیکن جو ہوا وہ دل کے دورے کی وجہ سے ہوا۔

راجیش نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے گردش کرنے والی خبریں کہ ان کی موت گردوں کی خرابی سے ہوئی تھیں، درست نہیں، ستیش شاہ گھر پر تھے اور دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ گھر پر تھے، کھانا کھا رہے تھے، اور پھر بس… چل بسے’۔

رپورٹ کے مطابق ستیش شاہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور رواں سال کے شروع میں ان کا ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق ان کی صحت اب بہتر ہو رہی تھی اور گردوں کی حالت قابو میں تھی لیکن اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے سب کچھ بدل گیا۔

ان کے مینیجر نے بھی تکلیف دہ لمحے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک نوالہ کھایا، پھر وہ گر پڑے… ایمبولینس آنے میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگ گیا’۔

مزید پڑھیں: بھارت کے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

یاد رہے کہ بھارتی اداکار 74 سالہ ستیش شاہ 25 اکتوبر کو اپنے ممبئی میں واقع گھر میں انتقال کر گئے تھے اور شروع میں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی موت کی وجہ گردوں کی ناکامی تھی مگر راجیش کمار کی وضاحت نے یہ اصل وجہ واضح کر دی ہے۔

ستیش شاہ نے ڈراموں اور کئی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں جانے بھی دو یارو اور ہم آپ کے ہیں کون؟  ٹی وی پر ان کا کردار اندرا وڈھن سارابھائی، سارابھائی بمقابلہ سارابھائی اور بیوی تو بیوی، سالا رے سالا بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ستیش شاہ کی موت

پڑھیں:

ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

بینک الفلاح نے اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ یعنی بلا سودی قسط اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ہنڈا ماڈلز آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

بینک الفلاح کی جانب سے پیش کی گئی یہ نئی سہولت ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام خریداروں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔

بینک کے مطابق ہنڈا کے 3 مقبول ترین ماڈلز سی ڈی 70، سی جی125 اور سی جی 150 اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بینک الفلاح کے مطابق ہنڈا کے مقبول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین ماہانہ 26,650 روپے کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح سی جی125 کی قیمت 238,500 روپے ہے اور اس کے لیے ماہانہ قسط 39,750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سی جی 150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے، جسے 76,650 روپے ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔

بینک الفلاح کے مطابق یہ تمام موٹر سائیکلیں بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فنانس کی جا سکیں گی، اگرچہ اس اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں، تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔

بینک اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہو گی جبکہ یہ اسکیم صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔

’مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا [email protected] پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔ فوری معاونت کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ بھی دستیاب ہے۔‘

متعلقہ مضامین

  • ہالی ووڈ کا مشہور ولن پیٹر گرین گھر میں مردہ پائے گئے، فلم ’دی ماسک‘ سے عالمی شہرت حاصل کی
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ ولن گھر میں مردہ پائے گئے؛ دی ماسک سے کامیابی سمیٹی تھی
  • ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
  • فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا
  • الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے آئین پر کیا اعتراضات ہیں، دور کیسے کیے جائیں گے؟
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی
  • افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر
  • والدین میں طلاق کی افواہوں پر آرادھیا کا کیا ردعمل ہوتا ہے: ابھیشک بچن نے بتایا دیا
  • پاکستان کا افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ