شہید چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔
نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کے لیے بنائی گئی۔
نورین اسلم نے کہا کہ فلم میں شہید چوہدری اسلم کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔ عالمی قوانین کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%AF%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%81%D9%84%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D8%B4%DB%81%DB%8C%D8%AF-%DA%86%D9%88%DB%81%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%88%DB%81-%D8%A8%D9%88%D9%84-%D8%A7%D9%B9%DA%BE%DB%8C%DA%BAexpressnews-b/1858400194815437/
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چوہدری اسلم
پڑھیں:
پاکستان مخالف پروپیگنڈا ’دھریندر‘ کو مہنگا پڑ گیا، کئی ممالک میں پابندی کا سامنا
حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھریندر کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے سبب فلم دھریندر کو بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پابندی کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں بھی ایسی نوعیت کی فلموں پر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک میں پابندی عائد کی گئی، تاہم دھریندر کی ٹیم نے اس کے باوجود پاکستان مخالف فلم اس خطے میں ریلیز کرنے کی اجازت طلب کی۔
تمام ممالک نے فلم کے متنازع موضوع کو بنیاد بنا کر فلم ریلیز کی منظوری نہیں دی۔ یہی وجہ ہے کہ دھریندر کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ فلم نے 5 دسمبر کو بھارت اور دیگر بیرونِ ممالک میں ریلیز کی گئی۔ اب تک فلم نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے علاوہ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن اور راکش بیدی شامل ہیں۔