Nawaiwaqt:
2025-12-12@08:04:30 GMT

عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ

پاکستانی معروف گلوکارعاطف اسلم کا بنگلہ دیش میں 13 دسمبر کو منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہو گیا۔عاطف اسلم کے شائقین جو کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں، ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہونے کے باوجود پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا جس نے شائقین کی ناراضی میں مزید اضافہ کر دیا۔عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی اور کہا" ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے"۔گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔کنسرٹ کی منسوخی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا شدید ردِعمل سامنے آیا، متعدد افراد نے سوال اٹھایا کہ جب ضروری حکومتی اجازت نامے حاصل نہیں کیے گئے تھے تو پھر ٹکٹوں کی فروخت کیوں کی گئی؟شائقین اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ خریدے گئے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کیا ہوگی اور رقم کس طریقے سے واپس کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں شدت، تھائی وزیراعظم نے اچانک پارلیمنٹ تحلیل کردی

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں اضافے اور حکومتی دباؤ بڑھنے کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے شاہی فرمان پڑھ کر پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام مسائل کے حل کی واحد راہ سیاسی اختیار کو عوام کے سپرد کرنا ہے۔

انوتن چرن وراکل نے صرف تین ماہ قبل حکومت سنبھالی تھی، تاہم ان کی اقلیتی حکومت کو سرحدی کشیدگی، گزشتہ ماہ آنے والے سنگین سیلاب اور اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کے خطرے جیسے مسائل کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کر دیں گے، تاہم خراب ملکی حالات کے پیشِ نظر انہوں نے یہ فیصلہ قبل از وقت کر لیا۔

واضح رہے کہ انوتن چرن وراکل سے قبل وزیراعظم پائیتونترانگ شیناوترے کو اخلاقی ضابطے کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جب وہ کمبوڈیا کے سابق رہنما ہون سونگ کو "انکل" کہہ کر مخاطب کرتے پائے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں شدت، تھائی وزیراعظم نے اچانک پارلیمنٹ تحلیل کردی
  • ڈھاکا میں عاطف اسلم کا کنسرٹ اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ  لگ گئی
  • ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری
  • ڈہرکی میں روزنامہ حقیقت کے سی ای او پر 6مسلح افراد کا حملہ
  • طالبان کی ضد نے افغانستان کی معیشت ڈبو دی، کراچی کا راستہ بند ہونے سے اشیا کی لاگت دگنی ہوگئی
  • وزیراعظم بلاول بھٹو؟ سچ اچانک پھسل کر سامنےآگیا
  • ہالی ووڈ شائقین کیلئے خوشخبری، اس ہفتے چار فلمیں بیک وقت ریلیز ہوں گی