اختیارات کے ناجائز استعمال، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مبینہ طور پر رقم شپر زیدی کے کلائنٹ کو ری فنڈ کی مد میں دی گئی، اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ متن کے مطابق مبینہ طور پر رقم شپر زیدی کے کلائنٹ کو ری فنڈ کی مد میں دی گئی، رقم حبیب بینک، اینگرو، ڈی جی خان سیمنٹ سمیت دیگر کمپنیوں کو دی گئی۔ متن کے مطابق ایف بی آر اور بینک حکام نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور؛ کرپٹ تحصیلدار اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج
لاہور میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث تحصیلدار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان اقبال ٹاؤن سرکل نیاز بیگ میں بطور تحصیلدار فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ مقدمہ میں تحصیلدار کے دیگر تین ساتھیوں نثار احمد، اعجاز اور علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم تحصیلدار نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی نہ کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ اس کے علاوہ زمین کی حد بندی کرنے پر اشرف نامی شہری سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان جان بوجھ کر انتقال کے معاملات زیر التوا رکھتا تھا اور انتقال کے اندراج کے بدلے مالی فوائد طلب کرتا تھا۔ دورانِ انکوائری ملزم تحصیلدار الزامات کے جواب دینے میں ناکام رہا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحصیلدار عبدالرحمان کے موبائل فون سے مالی لین دین سے متعلق اسکرین شاٹس بھی برآمد ہوئے ہیں جو کرپشن کے شواہد ہیں۔
مقدمہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو محمد صہیب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔