گوجر خان میں بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، استاد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک نجی اسکول میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ایک شخص ایک کم عمر بچے پر پے درپے وار کر رہا ہے، جبکہ تین سے چار افراد بچے کو ہاتھوں اور پاؤں سے پکڑ کر الٹا ہوا میں لٹکائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں بچے کی دل دہلا دینے والی چیخیں اور دہائیاں بھی سنائی دیتی ہیں، جب کہ ڈنڈا بردار شخص، جو بچے کاٹیچر اور قریبی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے، طنزیہ جملے بھی کستا ہے۔
تشدد کے دوران جب بچہ زمین پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے تو بھی اسے ڈنڈوں سے پیٹا جاتا ہے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کے وعدے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعدایس ایچ او گوجر خان انسپکٹر طیب ظہیر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کا سراغ لگایا اور متعلقہ ٹیچر کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ ویڈیو تقریباً ایک سال پرانی ہے۔ بچے کے والد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا سگریٹ نوشی کرتا تھا، جس پر انہوں نے خود اساتذہ سے کہا تھا کہ اسے سزا دیں۔ تاہم، ویڈیو میں دکھائے گئےشدید تشدد پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے استاد کو گرفتار کر کےقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب،چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گوجر خان پولیس سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ بچے کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گوجر خان
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن اسامہ لیاقت کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 قیمتی لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس نے متعدد چوریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس