مریم نواز کو سالگرہ پر محبت بھرے پیغامات، کارکنوں نے کیک کاٹے، درازی عمر کے لیے دعائیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آج سالگرہ ہے، اس موقع پر انہیں فیملی سمیت کارکنوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات و کلچر پنجاب محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری صاحبہ نے صحافی برادری کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔۔ @AzmaBokhariPMLN @MaryamNSharif pic.
— ????????????????ℕ ????????????ℍ???????? ???? (@MughalZaada001) October 28, 2025
عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دراز عمر، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کو جنم دن کی مبارک ہو، دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت، خوشیوں اور قوم کی خدمت کے عظیم مقصد میں مسلسل کامیابیوں سے نوازے۔
Warmest birthday greetings, Maryam beti @MaryamNSharif .
May you always be blessed with health, happiness, and enduring success in your noble service to the nation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 28, 2025
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بھی ’ایکس‘ پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Many happy returns of the day to the courageous and compassionate @MaryamNSharif
May you always shine! https://t.co/wXAH4beT0K
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 28, 2025
ارم نامی ایکس صارف نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اب والد اور چچا کی شفقت اور تربیت سے تراشا ہوا ہیرا بن چکی ہیں۔
سر آپ کی بھتیجی مریم نواز ہمارا فخر ہے
والد اور آپ کی شفقت اور تربیت سے وہ تراشا ہوا ہیرا بن چکی ہیں
ماشاءاللہ
— Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) October 28, 2025
سید فاران حسین شاہ نامی صارف نے مریم نواز کو پنجاب کی طاقت قرار دیتے ہوئے سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چاچو کی گڑیا — پنجاب کی طاقت اور عوام کی امید ????#HBDSuperCMPunjab
— Syed Faran Hussain Shah (@Faran_191) October 28, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چاہنے والوں نے مختلف مقامات پر کیک کاٹتے ہوئے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی، اور ان کی درازی عمر کی دعا کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سالگرہ کیک کاٹے گئے مبارکباد مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سالگرہ مریم نواز وی نیوز مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد پنجاب مریم نواز دیتے ہوئے کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔