آئین ریاست اور عوام میںمعاہدہ، قومی خود مختاری اور انصاف کی ضمانت فراہم کرتا: چیئرمین سینٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے باکو میں ’’آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ‘‘ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک ایسا معاہدہ ہے جو قومی خودمختاری، اتحاد اور انصاف کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے پارلیمنٹ، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی قیادت، حکومت اور عوام کو نیک تمنائیں پیش کیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں جب ریاستی خودمختاری اور جمہوری اقدار کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، آئین ہی وہ دستاویز ہے جو قوموں کو متحد رکھتا ہے اور ریاستی طاقت کو عوام کے احتساب کے تابع بناتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور عوام
پڑھیں:
لیو انکیشمنٹ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے ‘محمدیوسف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے بلدیاتی نظام میں ایک نئی اور مثبت روایت قائم کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو لیو انکیشمنٹ اور فنانشل اسسٹنس کی مد میں واجبات کی فوری ادائیگی کر کے ایک شاندار مثال قائم کردی۔ اس سلسلے میں ایک پُروقار تقریب ٹاؤن ہال نیو کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، ایجوکیشن ڈائریکٹر سید مزمل عباس، اکائونٹ آفیسر سید سلمان کے ہمراہ ریٹائرڈ ملازمین کو مجموعی طور پر 73 لاکھ 93 ہزار 938 روپے کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر کل 19 ریٹائرڈ ملازمین میں واجبات کی تقسیم عمل میں آئی۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیو انکیشمنٹ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اور ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اس حق کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ریٹائرڈ ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کے بہترین ایام عوامی خدمت کے لیے وقف کیے۔لیو انکیشمنٹ اور فنانشل اسسٹنس ہر ریٹائرڈ ملازم کا بنیادی حق ہے۔ ہماری پالیسی ہے کہ کسی بھی ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات کے لیے در بہ در نہ جانا پڑے۔ چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کے لیے ایک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جہاں ان کے کاغذات کی جانچ اور کارروائی تیز رفتاری سے مکمل کی جاتی ہے۔