مالٹا :برٹش پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : مالٹا میں چھٹیاں منانے والے ایک برٹش پاکستانی باپ اور بیٹا افسوسناک حادثے میں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے راجا قدوس بنارس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مالٹا میں تعطیلات گزارنے گئے تھے۔ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ساحلِ سمندر پر نہا رہے تھے کہ اچانک تیز لہروں نے بچے کو بہا لیا۔
بیٹے کو بچانے کی کوشش میں راجا قدوس بنارس فوراً سمندر میں کود گئے، تاہم وہ خود بھی پانی کے زور دار بہاؤ میں پھنس گئے اور واپس نہ آ سکے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی ریسکیو ٹیموں نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے بعد کچھ دیر میں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ محض ایک افسوسناک حادثہ تھا اور اس میں کسی قسم کی مجرمانہ کارروائی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا۔
اہلِ خانہ نے پاکستانی ہائی کمیشن سے لاشوں کی وطن منتقلی میں معاونت کی درخواست کر دی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں مرحومین کے رشتہ دار اور دوست احباب شدید غم و صدمے میں مبتلا ہیں۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور مقامی سطح پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی تعاون کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران سفارت خانۂ پاکستان، ریاض کا دورہ کیا، جہاں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔
ڈپٹی وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ قونصلر ہال اور پاسپورٹ سیکشن کا افتتاح کیا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
کمیونٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ملکی معیشت بلکہ ترقی و استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لاکھوں محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی دیانت، محنت اور لگن سے زرمبادلہ بھیج کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہے، اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو باہمی اعتماد، بھائی چارے اور تعاون کی بنیاد پر ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک نئے دور کے تعلقات میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں اقتصادی، دفاعی، اور سماجی روابط میں نمایاں وسعت آ رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کی علامت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟
انہوں نے کہا:
’ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم حرمین شریفین کے محافظ اور خدمت گزار ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا رشتہ عقیدت، محبت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے۔‘
نائب وزیراعظم کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور اقتصادی و سفارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں