افغانستان سے کشیدگی میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنا ایک سنجیدہ معاملہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں پاک فوج کو بھیجنے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں کہا کہ افغانستان سے کشیدگی میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔