2025-09-18@17:34:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2860

«پاکستان کے تحفظات»:

    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان جاری زرعی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ کمیٹی برائے زرعی تعاون کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کے دورے کے دوران طے پانے والے مفاہمت کے مطابق زرعی مصنوعات کی درآمدات میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ایرانی وزارت زراعت اگلے دو ہفتوں کے اندر ایک اعلیٰ سطحی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کودونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا جاری بیان میں انڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس پر کام جاری رہے گا اور انڈین حکومت اپنے مفادات کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے.(جاری ہے) ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں ۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری آمد پر سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے سے والہانہ استقبال حیران کن تھا، سعودی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کی پیش رفت کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا۔ انڈین وزارتِ خارجہ نے یہ بیان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اہم ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر ردِعمل دیتے ہوئے جاری کیا ہے۔ Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025 انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔   وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے کے درمیان ہونے والے اس  اہم ’تزویراتی باہمی دفاعی معاہدہ‘ کا مقصد دونوں ممالک کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، سعودی عرب کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے، معاہدہ مسلم امہ اور علاقئی سالمیت کیلئے مثبت قدم ہے ، قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے ، پاکستان نے اسرائیل کے بڑے بھائی بھارت کو شکست دی ، پاکستان نے پیغام...
    لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان‘بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعہ کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔ آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ ناخوشگوار واقعہ...
    سیالکوٹ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ 3 روزہ تھرڈ نیشنل ورکشاپ آن UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تغیرات سے متعلق واضح روڈ میپ بنانے کیلئے قومی و بین الاقوامی مباحثوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں، عوام اور جامعات کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے موسمی تغیرات کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔ اس مقصد کیلئے نئی پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے نصاب میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی حکومت اقوامِ متحدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض کا سرکاری دورہ کیا، جہاں الیمامہ پیلس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انوسمنٹ فسلیٹیشن کونسل کے قیام کے بعد کانکنی کے شعبے میں تیزی سے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ پاکستان کی اس شعبے میں آمدنی 2030 تک 8 ارب ڈالر سے بڑھ سکتی یے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نیچرل ریسورس اینڈ انرجی سمٹ سے خطاب میں کیا۔نیچرل ریسورس اینڈ انرجی سمٹ 2025 سے خطاب میں ماہرہن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں کانکنی کے شعبے کا حصہ صرف دو سے تین فیصد ہے جبکہ پاکستان میں ان معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کی دنیا کو اس وقت طلب ہے۔ سمٹ سے لکی کور انڈسٹریز کے چیئرمین محمد سہیل تبہ، نیشنل ریسورس این آر ایل کے چیف ایگزیکٹو شمس احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انوسمنٹ فسلیٹیشن کونسل کے قیام کے بعد کانکنی کے شعبے میں تیزی سے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ پاکستان کی اس شعبے میں آمدنی 2030 تک 8 ارب ڈالر سے بڑھ سکتی یے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نیچرل ریسورس اینڈ انرجی سمٹ سے خطاب میں کیا۔ نیچرل ریسورس اینڈ انرجی سمٹ 2025 سے خطاب میں ماہرہن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں کانکنی کے شعبے کا حصہ صرف دو سے تین فیصد ہے جبکہ پاکستان میں ان معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کی دنیا کو اس وقت طلب ہے۔ سمٹ سے لکی کور انڈسٹریز کے چیئرمین محمد سہیل تبہ، نیشنل ریسورس این آر ایل کے چیف ایگزیکٹو شمس احمد...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ اور گہرے تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون اور ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے) ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے اقدامات پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکرعبدالرحیم عبداللہ اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ بدھ کو مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں میں جُڑے ہیں۔ خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کے...
    اسلام آباد(خبر نگار )قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور دو طرفہ روابط کے مزید استحکام دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قازقستان کے مابین براہ راست پروازوں کے آغاز، بزنس کمیونٹی کے لئے سہولیات اور دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس کے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کی پہلی ترجیح باہمی رابطوں کو بڑھانا ہے تاکہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کیلئے 24 گھنٹے میں دوسال کا ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ چیمبر آف کامرس کے...
      تصویر سوشل میڈیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، ‎خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔‎پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ‎چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ بحری چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری وزیر دفاع خواجہ آصف نے جدید پلیٹ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب قوم اخلاقی پستی کا شکار ہو جاتی ہے تو وہ کھیل کو بھی سیاست کا میدان بنا دیتی ہے۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے 6 جہاز گر گئے، جنگ بھی ہار گئے، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی انہوں نے کہاکہ جن کی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایسے رویے اپناتے ہیں، تاہم ہر صورت میں اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔ ایک صحافی نے سوال کیاکہ آیا آئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔(جاری ہے) منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے شنگھائی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا اور کمپنی کی جانب سے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل کی حمایت کی ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، او آئی سی فورم سے بھرپور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”الجزیرہ“ کو انٹرویو میں کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی جاری کارروائیاں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ محض قومی فریضہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے جس کا ہدف عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ جو اقدامات پاکستان نے خطے میں عدم استحکام کے خاتمے اور تحفظِ عامہ کے لیے اٹھائے، وہ نہ صرف ملک کے مفاد میں تھے بلکہ دنیا کو درپیش بڑے خطرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔مقررین کو مخاطب کر کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کیا اور بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اور مودی حکومت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا اور دوحا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔یہ اہم ملاقات اس وقت ہوئی جب عرب اسلامی سربراہی اجلاس ہنگامی بنیادوں پر منعقد کیا گیا تاکہ خطے کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو ہونے والے اسرائیلی حملے میں قیمتی...
     ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج 16 ستمبر کو منایا جا رہاہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 1994 کو اعلان کیا کہ ہر سال 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔  1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75 برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا اوزون کی تہہ کے خاتمے کی صورت میں نہ صرف دنیا بھر کا...
    اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ما سیج پسر سکی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ، تجارت کو بڑھانے اور سرمائے کاری کے مواقع کے حوالے سے خصوصی طور پر تبادلہ  خیال کیا گیا پولینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جان و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا انہوں نے معیشت کو بحال کرنے اور مائیکرو اکنامک استحکام پر وزیر خزانہ کو مبارکباد  دی ، انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کی حکومت  ،پاکستان میں ایک اعلی سطح کا وفد بھیجنے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں سینئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-8-6
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ دنوں پاکستان، چین اور روس کا باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ چین دفاعی اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ خصوصاً اس وقت جب سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پاکستان کے کلیدی اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں صدر شی جن پنگ ہے ملاقات وزیر اعظم نے صدر شی کو 2026ء میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔...
    دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دولت مشترکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر مبصر گروپ کی رپورٹ رواں ماہ جاری کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق رپورٹ کا کچھ حصہ آن لائن زیر گردش ہے، اس لیک شدہ دستاویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دولت مشترکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مبصر گروپ کی رپورٹ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پہلے ہی دی جا چکی۔ لیک ہونے والی دستاویزات پر پالیسی کے تحت تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے واضح کیا ہے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا کام ہر قسم کی مداخلت سے آزاد...
      دولت مشترکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات پر مبصر گروپ کی رپورٹ رواں ماہ جاری کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق رپورٹ کا کچھ حصہ آن لائن زیر گردش ہے۔ اس لیک شدہ دستاویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دولت مشترکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مبصر گروپ کی رپورٹ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پہلے ہی دی جا چکی۔ لیک ہونے والی دستاویزات پر پالیسی کے تحت تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا ہے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا کام ہر قسم کی مداخلت سے آزاد ہے۔ شفافیت اور غیر جانبداری پر مبنی انتخابی مشاہدے کے عزم پر قائم ہیں۔ Post Views: 4
    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز)وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم، شاہی عالی جاہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ یہ اجلاس 15 ستمبر 2025 کو قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔انتہائی پرعزم اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِاعظم پاکستان...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سرکاری دورے کے دوران شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وُو لی سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی توانائی ضروریات اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر صدر مملکت کو کمپنی کے پاکستان میں جاری توانائی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ صدر زرداری نے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں شنگھائی الیکٹرک کے کردار کو سراہا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ کمپنی نے نہ صرف بجلی کے منصوبوں کے ذریعے ملک کی ضروریات پوری کیں. بلکہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور سماجی و معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان...
    ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانے سکے اور نوادرات برآمد ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کے مطابق مقامی افراد کو نالے کے مختلف مقامات سے سیکڑوں قدیم سکے اور پتھر نما نوادرات ملے جنہیں بعدازاں حکام کے حوالے کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے ہمراہ ان نوادرات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک 400 سے زائد سکے ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع ہوچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان سکوں کا تعلق مختلف ادوار اور سلطنتوں سے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی تزویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کی اقوام کے گہرے دوستانہ تعلقات کی آئینہ دار ہے۔ چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی طاقت کو اجاگر کیا، فورم میں چین کے سینئر رہنمائوں، ثقافتی نمائندوں، فنکاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فنکارانہ کوششیں سرحدوں کو عبور کرتی ہیں اور مشترکہ انسانی اقدار کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کرتی...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سیاسی ہلچل کے باوجود ٹیم کی نظریں صرف اور صرف کرکٹ پر ہیں۔ پاکستان اور بھارت کل دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال مئی میں سرحدی کشیدگی کے بعد پہلا ٹکراؤ ہوگا، جس نے میچ کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ کوٹک نے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “جب بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہے تو ہماری توجہ صرف میچ پر ہی رہی۔ پاکستان بمقابلہ بھارت ہمیشہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوتا...
    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانیہ کی ہنگامی امداد ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے اظہار تشکر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت...
    آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات کئے جائیں گے، وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ بینک کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔اس کے علاوہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے، جبکہ آئی ایم...
    ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں پاکستان کے حامیوں کے جیت کی بنیاد قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طلبہ یونین انتخابات میں بنگلادیش اسلامی چھاترو شبر کی جیت تحریک اسلامی بنگلادیش کے اکابر و کارکنان کی انتھک، طویل اور عظیم جدوجہد کے ثمر کا آغاز ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کارکنان نے نظریہ پاکستان سے وفا کی قیمت دہائیوں تک تن تنہا اپنے روح و بدن کی...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ تربیت، دفاعی مہارتوں میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں پیش رفت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد باضابطہ ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات پر روشنی ڈالی گئی۔ ایئر چیف مارشل نے عراقی فضائیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے...
    پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد منشیات کیلئے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب...
    اسلام آباد : پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد منشیات کیلئے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈیئر طاہر غریب نمائندہ خصوصی مقرر کر دیئے گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان نے وزارتِ داخلہ میں ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں انسدادِ منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور پاکستان و یو  اے ای کے درمیان اس شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید جبکہ یو اے ای کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب کو خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط...
    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان  نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان ک ا خیرمقدم کیا۔ اہم ملاقات میں  انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا اور ‎‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے  حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  انسداد منشیات کے  لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر  جنرل  عبدالمعید  اور متحدہ عرب امارات...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات  رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات رواں ماہ(ستمبر)کے آخری عشرے شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر آئے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اقتصادی اعدادشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو جلد آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں پاکستان حامی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترا شِبیر نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔  معروف بنگلہ دیشی اخبار پروتھم الو کے مطابق نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کی نشستیں شِبیر کے امیدواروں نے جیت لیں۔ انتخابات میں ابو شادک قیوم نے 14,042 ووٹ لے کر نائب صدر کی نشست اپنے نام کی، ایس ایم فرہاد نے 10,794 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکریٹری کا منصب سنبھالا، جبکہ محی الدین خان نے 11,772 ووٹوں کے ساتھ اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کی پوزیشن جیت لی۔ رپورٹ کے مطابق 78 فیصد سے زائد طلبہ نے ووٹ ڈال کر انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد زشیم الدین نے انتخابی عمل کو...
    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...
    اسلام آباد: پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، تجارت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں چیئرمین پاک-آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن ظفر بختاوری سے بات چیت کر رہے تھے۔ چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا موقع دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع، ثقافت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قازقستان کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ قازقستان کے نائب وزیر اعظم مرات نورتیو گزشتہ شب پاکستان پہنچے، جہاں  ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان محدود ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے۔ مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، خطے میں روابط بڑھانے اور نومبر 2025ء  میں قازق صدر کے متوقع دورۂ پاکستان سے قبل قریبی تعاون برقرار رکھنے کے...
    گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ۔نبیل احمد اعوان کا تعلق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے جبکہ وہ اس وقت پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی انوائرمنٹ اور دیگر سنئیر افسران کے ہمراہ تاجک وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔تاجک وفد نے اسلام آباد میں کی جانے والی ماحول دوست شجرکاری اور پھولوں سے...
    اسلام آباد: ‎ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا، فہد ہارون نے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعيد المالكي سے آج ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور اہم موضوعات جیسے وژن 2030، ڈیجیٹل میڈیا اور میڈیا کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کی ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان کی درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے آج نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام نے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ناہید اسلام کے ہمراہ علاؤالدین محمد (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل سیل) اور ایس ایم سوزا الدین (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و رکن انٹرنیشنل سیل) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ناہید اسلام کون ہیں؟ یاد رہے کہ  ناہید اسلام شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں طلبہ تحریک کے قائد تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہید اسلام ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔ اور وہ انسانی...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے ہیں، جنہیں اٹاری-واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جن میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں جو کئی برسوں سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔ بھارت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 48 ماہی گیروں سمیت 67 پاکستانی شہری اٹاری-واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ بیان میں کہا گیا کہ 67 قیدیوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل کی سہولت کاری کے لیے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (PRAC) کے چیئرمین محمد یونس ڈاگھا نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025–2030 بیرونی شعبے کو غیر مستحکم اور مقامی صنعتوں کے قبل از وقت زوال کا باعث بن سکتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 29 فیصد بڑھ کر 6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ صرف اگست میں برآمدات میں 12.5 فیصد کمی ہوئی۔ کونسل کے مطابق نئی پالیسی آزاد تجارت کے ایسے ماڈل پر مبنی ہے جو موجودہ عالمی حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی صنعتوں کو بچانے کے لیے سبسڈیز اور ٹیرف کا سہارا لیتے ہیں، لیکن پاکستان نے 2030 تک اوسط ٹیرف 10.4 فیصد سے...
    ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر جو اس وقت پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ترک وزیر دفاع اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رخ پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔...
    پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران 67پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں سے رہائی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے ہیں، جنہیں اٹاری،واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جن میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں جو کئی برسوں سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔بھارت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 48 ماہی گیروں سمیت 67 پاکستانی شہری اٹاری-واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔بیان میں کہا گیا کہ 67 قیدیوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ‎صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور ‎دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور ادارہ جاتی تعاون خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‎پاکستان اور قازقستان کے...
    بھارت نے کشیدہ سیاسی ماحول کے باوجود انسانی ہمدردی کے تحت 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے جنہیں واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان قیدیوں میں 53 ماہی گیر اور 14 عام شہری شامل ہیں، جو کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔ کئی سال بعد گھر کی دہلیز پر واپسی واپس آنیوالے قیدیوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں سے ہے۔ یہ ماہی گیر معمول کے مطابق سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے تھے، مگر بدقسمتی سے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ ایک نوجوان ماہی گیر، جسے 19 برس کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا، 15 برس بعد...
    اسلام آباد: پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قازق ہم منصب مراد نرتلیو کی مشترکہ صدارت میں ہوئے۔ قازق وزیرِ خارجہ کے ہمراہ وزیرِ ٹرانسپورٹ، وزیرِ تجارت، نائب وزرائے آئی ٹی و زراعت سمیت اہم حکام شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات سے قبل قازق وفد نے پاکستان کے وزرائے مواصلات، ریلوے اور تجارت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جبکہ آئی ٹی اور زراعت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپس (JWGs) کے اجلاس بھی ہوئے۔ وفد نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کا دورہ کر کے آئی ٹی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مورات نورتیلو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ قازقستان کے نائب وزیراعظم وزارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مورات نورتیلو کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، فضائی، ریل اور زمینی رابطوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر تبادلوں میں...
    بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی...
    پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور ترکیہ نے تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ہے۔وفاقی دارالحکومت میں 16ویں پاک ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی جہت دینے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے...
      پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے لیے وطن واپسی کی مہلت ختم ہونے کے بعد حکومت نے واپسی کے اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ اب نہ صرف قانونی کارروائیاں بڑھا دی گئی ہیں بلکہ افغان شہریوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سمز بند کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق، اب تک 5 لاکھ سے زائد ایسی موبائل سمز بلاک کی جا چکی ہیں جو افغان شہریوں کے زیرِ استعمال تھیں۔ یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے اور ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مزید سمز بند کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ جن افغان شہریوں کی سمز درست شناختی...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم اور بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ “پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات” ????ملاقات میں لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے ????پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معزز… pic.twitter.com/zriv8PUiqH...
    قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلباء 11ویں انٹرنیشنل ینگ نیوٹرلسٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے قازقستان پہنچ گئے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری ویسٹ ایشیا سید علی اسد گیلانی اور دیگر سینیئر حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔ مراد نرتلیو کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران دو طرفہ مذاکرات، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے...
    نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی۔ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے، اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئی سکالر شپس کا اعلان کیا گیا۔محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔سابق وزیراعظم نے...
    بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہ ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران تعلیم، معیشت، توانائی، زراعت، تجارت اور عوامی رابطوں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ نواز شریف نے اس موقع پر بنگلہ دیش کے ساتھ...
    پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا...
    اسلام آباد: قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیرنقل و حمل سمیت 13 رکنی وفد ہوگا، دورے کے موقع پر زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، ترجمان دفتر خارجہ...
    امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کا اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) ہیڈکوارٹرز کراچی میں اپنے باضابطہ اجلاس کے ساتھ مصروفیات کا آغاز کر گیا۔ امریکی وفد میں ایف اے اے کے 5 سینئر عہدیداران کے ساتھ امریکی سفارتخانے کے 2 نمائندے بھی شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ندیر شفیع ڈار نے کی اور وفد کو تنظیم کے ڈھانچے، مینڈیٹ اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق ایف اے اے ٹیم پورے ہفتے پی سی اے اے کے متعلقہ محکموں اور افسران سے تفصیلی ملاقاتیں کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے کیوں بند ہوا؟ اس دوران وہ...
    سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کے اسپنرز کی شاندار کارکردگی پر یوٹرن لیتے ہوئے اپنے خیالات سے 11 منٹ کے فرق سے رجوع کرلیا۔ وسیم اکرم نے ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی بولنگ حکمتِ عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے دریافت کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ ’سیمنگ وکٹ پر پارٹ ٹائم بولرز کیوں آزما رہے ہیں؟ خاص طور پر جب 140 رنز کا دفاع کرنا ہو۔‘ Debate over, I’ll take my words back, I suppose now . Brilliant ???? performance so far by the spinners ???? — Wasim Akram (@wasimakramlive) September 7, 2025 تاہم صرف 11 منٹ بعد ہی...
    پاکستان سے امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
    قازقستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ مرات نورتیلو 8 اور 9 ستمبر کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جو قازقستان کے صدر کے متوقع نومبر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہمراہ ہوگا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، قازق نائب وزیرِ اعظم کے ہمراہ 13 رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ اس دورے کے دوران زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں پر مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔  اہم ملاقاتیں اور وفود کی سطح پر بات چیت...
    نیویارک:  پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سےکراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔
    پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا،  فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور اپنے عروج پر ایک بج کر 55 منٹ پر پہنچے گا، جب زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، یہ نظارہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔ چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم...
    امریکا کے سابق فوجی جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی غرور کے باعث واشنگٹن کا جھکاؤ پاکستان کی طرف بڑھا ہے۔ برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بریگیڈیئر جنرل مارک کیمیٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ خوشگوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان کے زیادہ قریب آ رہا ہے۔ مارک کیمیٹ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہو چکے ہیں، جو بھارت کے لیے سنجیدگی سے...
    اسلام آباد: پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے ارادے سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی...
    ترکی کے وزیرِ قومی دفاعیاشار گیولر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہیومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ برادرانہ ہیں، ہم دفاعی تعاون، تربیت، اور انسدادِ دہشت گردی جیسے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ دفاعی منصوبوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پاکستان کے ترکی میں سفیرڈاکٹر یوسف جُنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے6 ستمبر 1965 کی جنگ کو قومی اتحاد، قربانی اور جرأت...
    بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے نئے ہائی کمشنر عمران حیدر نے آج بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی این پی کی سینیئر قیادت بھی شریک تھی جن میں قائمہ کمیٹی کے اراکین عبدالمعین خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور آرگنائزنگ سیکریٹری شمع عبید شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ گفتگو کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔اومان پاکستان بزنس فورم مسقط میں منعقد ہوا۔اعلیٰ سطح کے حکام، سفارت کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔فورم نے نجی شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا۔ فوڈ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ٹیکسٹائل اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں کو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔سیاحت، گاڑیوں کی صنعت کی تعمیر اور کھیلوں کے سامان میں بھی شراکت داری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ اشتہار