پاکستان میں کار بنانے والی نجی کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
لاہور:
ہائیکورٹ نے پاکستان میں کار بنانے والی نجی کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار دے دی ۔
عدالت عالیہ لاہور نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی جاری انکوائری قانون کے مطابق ہے۔ مسابقتی کمیشن پاکستان کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے عدالت میں دلائل دیے، جس پر جسٹس راحیل کامران نے نجی کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن پاکستان کے پاس معلومات طلب کرنے اور انکوائری شروع کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ کار بنانے والی نجی کمپنی نے 2018 سے 2022 تک کمیشن کی کارروائی میں خود حصہ لیا۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس معلومات کے حصول کے لیے ہیں،حتمی حکم نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کمپنی کو چاہیے کہ مطلوبہ معلومات فراہم کرے تاکہ انکوائری مکمل ہو سکے۔طویل عرصہ تک انکوائری زیر التوا رکھنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔مارکیٹ کی نگرانی کے لیے معلومات کا حصول کوئی غیر قانونی عمل نہیں۔مسابقتی کمیشن کا مقصد مارکیٹ میں غیر منصفانہ قیمتوں اور مقابلے کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے۔ مسابقتی کمیشن پاکستان 2018 سے جاری انکوائری 6 ماہ میں مکمل کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسابقتی کمیشن کمیشن کی
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے جی بی کی سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں
الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت اپنے اکاونٹس ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ کروا کر فارم ڈی پر جمع کرانے کی پابند ہے اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ 2017ء کے قواعد و ضوابط کے مطابق مالی سال 2024-25ء کے اختتام تک کے اپنے اکاؤنٹس کی جامع آڈٹ شدہ تفصیلات الیکشن کمیشن جی بی میں جمع کرانے کی پابند ہیں، اس سلسلے میں کمیشن کی جانب سے جاری کردہ یادہائی مورخہ 28 اگست 2025ء کو مقامی اور قومی اخبارات میں شائع ہو چکی ہے تاہم اب ایک مرتبہ پھر توجہ دلائی جا رہی ہے کہ مقررہ تاریخ 30 نومبر 2025ء تک یہ گوشوارے لازمی طور پر جمع کرائے جائیں، الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت اپنے اکاونٹس ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ کروا کر فارم ڈی پر جمع کرانے کی پابند ہے، اس بیان میں جماعت کی سالانہ آمدنی اخراجات، فنڈز کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات شامل ہونی چاہیں، اس کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی رپورٹ اور پارٹی کے مجاز عہدیدار کی تصدیق بھی منسلک ہونی چاہیے جس میں اس بات کی تصدیق ہو کہ جماعت نے کسی بھی ممنوعہ ذریعے سے فنڈز حاصل نہیں کیے اور جمع کرایا گیا مالی بیان جماعت کے حقیقی مالی صورتحال کی درست عکاسی کرتا ہے۔
 صدر آصف علی زرداری کی پولش سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
صدر آصف علی زرداری کی پولش سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت