اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا اور دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے کے لیے اضافی ایئرلائنز شامل کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے آ خر میں تعمیری بات چیت جاری رکھنے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مفاہمت ہوئی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل تبادلہ خیال

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض(نیوز ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان پاک سعودی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، خطے سمیت بین الاقوامی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، پاک سعودی کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی، فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس کیلئے مدعو کیا۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
  • وزیر تجارت سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہم امورپر گفتگو
  • وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی مسقط میں عمانی وزیر سے ملاقات، پاکستانیوں کے ویزا مسائل بارے تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد کی جنرل وقارالزمان سے ملاقات، دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات