آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشتگردی کے تجربات کے تبادلے جیسے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ملاقات میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ مختلف پلیٹ فارمز پر گمراہ کن اور تقسیم پیدا کرنے والی معلوماتی مہمات ایک ابھرتا ہوا چیلنج بن چکی ہیں۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان کیا گیا

پڑھیں:

سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے برطانیہ کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس چیپ مین نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ہیڈ آف لاہور آفس بین وارننگٹن، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک اور سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی پاکستانی کمیونٹی تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی حکومت کے مسلسل تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ ملاقات میں پنجاب سیکرٹریٹ سے ڈائریکٹر آئی آر مہیرہ رفیق، سپیکر ایڈوائزر اسامہ خاور اور پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں بیرونس چیپ مین اور پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کاکسز کے چیئرپرسنز کا اجلاس ہوا، جس میں پارلیمانی کاکسز کے کردار، حکمرانی اصلاحات اور ترقیاتی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قانون سازی، پالیسی عملدرآمد اور سماجی فلاح کے اقدامات پر بیرونس چیپ مین کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں احمد اقبال چودھری، اویس دریشک، عشرت اشرف، سارہ احمد، عظمٰی کاردار اور اسامہ فضل نے شرکت کی۔ اجلاس میں شفاف حکمرانی، انسانی حقوق، خواتین و بچوں کے تحفظ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایس ڈی جیز کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں سپیکر ملک محمد احمد خان نے بیرونس چیپ مین اور ان کے وفد کو پنجاب اسمبلی ہال کا دورہ بھی کروایا۔ دریں اثنا سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب صدر سینئر صحافی خواجہ نصیر، سیکرٹری عباس حیدر نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود کومبارکباد دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر تجارت سے یمن کے سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • مریم نوازسے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت وسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات
  • بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • سعودی ولی عہد کی اریٹیریا کے صدر اور انتونیو گوتیریس سے ملاقاتیں
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال