طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیشن کورٹ لاہور نے طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔
طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللّٰہ ہنجرا کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد
مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت اور چوہدری سالک حسین کی مشاورت سے مسز فرخ خان کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے مسز فرخ خان کی سیاسی صلاحیتوں اور خواتین کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی قیادت کو نئی توانائی اور سمت دیں گی۔
مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے سیکرٹری طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے مسز فرخ خان کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور نومنتخب صدر کو پارٹی کی ترقی اور خواتین کی فعال شمولیت میں کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر مسز فرخ خان نے پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، وہ اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینے اور پارٹی کی اقدار کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم