وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ لندن کیلئے 6 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور دیگر صوبائی وزراء کے دورہ لندن کیلئے 6 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست دیدی گئی۔ لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے جس کے بعد دورہ لندن غیر یقینی کا شکار ہو گیا تھا۔ حال ہی میں وزیرا علیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے دورہ لندن کیلئے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے کے اضافی فنڈ کی منظوری کی درخواست دیدی گئی ہے۔ اس سے پہلے 5 کروڑ روپے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 6 نومبر کو سماعت کرے گا
فائل فوٹوبجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اس درخواست پر سماعت 6 نومبر کو ہوگی۔