اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی وی نیوز بیورو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور عوام الناس کو صاف، شفاف اور غیر جانب دار انتخابات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں پاکستان ٹیلی ویژن کا کردار قابلِ تحسین ہے اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے ڈائریکٹریٹ میں قائم پی ٹی وی نیوز بیورو آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی وی نیوز بیورو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور عوام الناس کو صاف، شفاف اور غیر جانب دار انتخابات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں پاکستان ٹیلی ویژن کا کردار قابلِ تحسین ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ مثبت سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ سے بھی ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں پی ٹی وی نیوز بیورو کے قیام پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک اور دیگر متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی اور انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پی ٹی وی نیوز گلگت بلتستان کی اہمیت، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مؤثر اور متحرک کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی وی نیوز بیورو گلگت بلتستان انتخابات کے

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں عام انتخابات؛ تاریخ سامنے آگئی 

سٹی 42: گلگت بلتستان کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔شفافیت، سیکیورٹی اور منصفانہ عمل کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی۔

آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت  بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری
  • گلگت بلتستان انتخابات 24 جنوری کو 24 حلقوں میں ہونگے، شیڈول جاری
  • گلگت بلتستان، عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا
  • گلگت بلتستان کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کرانے کی منظوری
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات؛ تاریخ سامنے آگئی 
  • گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات ,صدرمملکت نے منظوری دیدی  
  • گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری