گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شہباز خان نے کہا کہ میں 17 لاکھ عوام کا چیف الیکشن کمشنر ہوں اور عوامی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت 24 نومبر 2025ء کو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جس کے فوراً بعد جنرل الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت جامع الیکشن پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے، آنے والے عام انتخابات میں 9 لاکھ 91 ہزار 124 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جنہیں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار ماحول فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 17 لاکھ عوام کا چیف الیکشن کمشنر ہوں اور عوامی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا تعلق موسم سے نہیں بلکہ آئین اور قانون سے ہے، لہٰذا انتظامی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا چکے ہیں اور مزید بہتری کے لیے ادارے مسلسل متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں میں پائی جانے والی خامیوں کو نادرا کے تعاون سے دور کیا گیا ہے جس کے بعد ووٹر لسٹیں مزید درست اور قابل اعتماد ہو چکی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سال 2020ء سے اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار سے زائد افراد کے نئے شناختی کارڈز بنائے گئے۔ اس کے باوجود دو لاکھ ستائیس ہزار سے زائد افراد کا اندراج ابھی تک نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج سے ہی ان شہریوں کا اندراج فہرستوں کو آویزوں کروا رہا ہوں تاکہ کسی بھی اہل ووٹر کو انتخابی عمل سے باہر نہ رکھا جائے۔ انہوں نے میڈیا، مساجد اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی اپیل کرتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے کوائف اور انتخابی فہرستوں کی فوری تصدیق کروائیں۔ انہوں نے جنرل الیکشن کے شیڈول سے پہلے ضلعی انتظامیہ کو ووٹر رجسٹریشن مہم میں بھرپور تعاون کی ہدایت بھی کر دی۔

راجہ شہباز خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات جنرل الیکشن سے الگ ہوں گے اور ان کی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتی تعاون سے بلدیاتی نظام کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ الیکشن ایکٹ اور کوڈ آف کنڈکٹ جلد جاری کر دیا جائے گا۔ اگر کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی سطح پر کرپشن یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی سہولت کے لیے انتظامات مزید موثر بنائے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے اختتام پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور اور قانون پسند ہیں، اسی لیے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے انتخابی عمل کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کا مشن صرف ایک ہے، وہ قانون کی حکمرانی، میرٹ کی پاسداری اور شفاف انتخابات کی یقینی تکمیل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر کہ الیکشن انہوں نے جائے گا کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔

مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا