عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں، اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔
آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز اہم تقاضا تھا، حکومت نے ملک گھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا، عوام کا یہ اہم مطالبہ تھا کہ گیس کنکشنز کا اجرا ءکیا جائے لیکن اس وقت گیس دستیاب نہیں تھی اس لیے عوام سے معذرت کرنا پڑی۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ نئے گیس کنکشنز کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، آج گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزیدکہاکہ 2013 میں لوڈشیڈنگ کا درانیہ 20 گھنٹے سے زائد تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے، ہم نے شبانہ روز محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔