آزاد کشمیر کے بعد گلگت بلتستان میں بھی پی پی کی حکومت بنے گی، کلثوم مہدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اپنے ایک بیان میں کلثوم مہدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی پیپلز پارٹی نے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہر طرف تیر چلے گا اور دیگر جماعتوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ کلثوم مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شمولیتیں دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں اور آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے بعد گلگت بلتستان میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں تاکہ علاقے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رہ سکے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگر کوئی مخلص قیادت ہے تو وہ امجد حسین ایڈوکیٹ ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کلثوم مہدی کہا کہ
پڑھیں:
عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان
ویب ڈیسک :گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں، اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔
آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان