ایسا کوئی چانس نہیں کہ وفاق میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ ایسا کوئی چانس نہیں کہ وفاق میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہوچکے کہ کشمیر میں حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے، یہ بات دونوں پارٹیوں میں پہلے سے تھی کہ کشمیر حکومت تبدیل ہونی چاہیے۔
اسلام آباد، مظفر آبادپاکستان مسلم لیگ نے.
امیر مقام نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارا اتحاد سسٹم کو چلانے کے لیے چلتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی پر اعتماد ہے تو پھر کابینہ تشکیل دینے میں کیا مشکل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :