مظفرآباد؍ اسلام آباد  (جاوید چوہدری+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ کہا اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گی۔ جس گھر میں نے جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔  جلد پریس کانفرنس کر وں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی۔ میں اپنی کاکردگی  پر مطمئن ہوں۔ اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔ اللہ  کا شکر ادا کرتا ہوں۔  اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر  انوار الحق نے استعفیٰ دینے کیلئے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے اور آج رات یا کل ان کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔  مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔  صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں (ن) لیگ آزاد کشمیر ساتھ دے گی لیکن آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد کشمیر پر اعتماد نہیں۔ صدر مملکت کو اپنے فیصلوں پر اعتماد میں لیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام رہا۔ مسلم لیگ (ن) اور پی پی میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن گئی۔ مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ ہے کہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں  بیٹھیں گے۔ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا اور مسائل کا حل نکالنا ہے۔ ہم نے مسلم لیگ (ن) اور انہوں نے پی پی  کے فیصلے کو مانا ہے۔ ہماری کوشش ہے آزاد کشمیر میں بہتر حکومت تشکیل دیں۔ آزاد کشمیر میں آزادانہ اور دوستانہ انتخابات کا ماحول پیدا کریں گے۔ دریں اثناء آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کر لی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نام کا اعلان کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک  وفد نے جس میں وفاقی  زیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر بین صوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ اور انجینئر امیر مقام  شامل تھے نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری  اور امور کشمیر کے بارے میں پیپلز پارٹی کی کمیٹی کے ارکان راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان قائرہ بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کو حکومت کا حصہ بننے کی باضابطہ دعوت دی۔ ملاقات کے بعد  احسن اقبال، امیر مقام،  راجہ پرویز اشرف،  قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد  کشمیر کے لیے ناموں کی شارٹ لسٹنگ کر لی ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد کے مرحلے کے دوران نام  کا اعلان کر دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے پاس موجودہ ووٹ پاور مطلوبہ تعداد سے بڑھ گئی ہے۔ اس وقت آزاد کشمیر اسمبلی میں 33 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی مسلم لیگ کے بعد نے کہا

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع