2025-11-04@11:40:22 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 187				 
                «بچے پیدا»:
	پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس نے گھریلو ملازمین سے متعلق معاشرتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں ایک قصہ سنایا جس نے انہیں نہایت مایوس کیا۔  انہوں نے بتایا کہ میں اپنی سہیلی کی گھر گئی ہوئی تھی، وہاں ان کے بچے اور ان کی ملازمہ کے بچے کھیل رہے تھے۔ سہیلی کے بچوں نے اپنا غلہ توڑا تو اس میں سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے نکلے تو بچوں کے دادا نے انہیں سمجھایا کہ ان پیسوں کو ملازمہ کے بچوں کے ساتھ بانٹ لو۔ اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد سہیلی کے بچے روتے ہوئے اس وقت تو یہ بات آئی گئی ہوگئی...
	 فائل فوٹو  حیدرآباد کے جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شوہر اپنی اہلیہ کو رکشے میں لے کر زچگی کے لیے اسپتال پہنچا تھا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) حالی روڈ جنرل اسپتال ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ خاتون زچگی کے عمل کے بہت قریب تھی، اسپتال کے احاطہ میں ہی زچگی کروانی پڑی۔ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ زچگی کے وقت رکشہ کو چادروں سے ڈھانپ دیا گیا تھا، حالت تشویشناک ہونے پر لیڈی ڈاکٹر نے اسپتال کے باہر ہی رکشے میں زچگی کروائی۔انہوں نے کہا کہ خاتون اور نومولود کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
	 روس میں ایک خاتون نے نیلی آنکھوں والے بچے کی خواہش میں اپنی ہی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروا لیا۔  مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی خاتون نے ایک غیر مجاز کاسمیٹک سرجری کرائی، جس میں ”آئرس امپلانٹ“ کے ذریعے آنکھوں کا رنگ مصنوعی طور پر نیلا کیا گیا۔ یہ طریقہ نہ صرف قانونی طور پر متنازع ہے بلکہ طبی طور پر بھی انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ خاتون کا خیال تھا کہ اگر وہ خود نیلی آنکھوں والی بن جائیں تو ان کے آئندہ بچے کی آنکھیں بھی نیلی ہوں گی۔ تاہم، ماہرین نے اس نظریے کو غیر سائنسی اور خطرناک قرار دیا ہے۔ اس سرجری کے دوران آنکھ کے قدرتی نظام میں بیرونی مواد داخل...
	خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر فیصل کریم تقریب میں آتے ہوئے سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچے۔تقریب میں کارکنان کی دھکم پیل سے گورنر توازن برقرار نہ رکھ سکے، نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی دھکے لگے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجاسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر خیبر پختونخوا...
	نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کی جس کے باعث دو بچے زخمی ہوگئے اور 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، احتجاج کے باعث متعدد سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نیو کراچی میں نالہ اسٹاپ پر تحریک لبیک کے کارکنان نے احتجاج کیا، جہاں مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔نارتھ کراچی 4 کے چورنگی پر بھی تحریک لبیک کے کارکنان...
	اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کھانسی کے شربت کی برآمد کی تصدیق کرے جس کے استعمال سے ملک میں 17 بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بعض اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو سستی دوائیں کیسے مل رہی ہیں؟ rauTرائٹرز کے مطابق کھانسی کے شربت میں زہریلا ڈائی ایتھیلین گلائیکل پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے عوام سے 2 مزید برانڈز سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت میں گزشتہ ماہ کے دوران بچوں کی اموات اس وقت ہوئیں جب انہوں نے کھانسی کی ایسی دوا استعمال کی جس میں زہریلے ڈائی ایتھیلین گلائیکل کی مقدار اجازت شدہ حد سے تقریباً 500 گنا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا شربت پینے سے 14 بچے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں پیش آئے، جن میں سب سے زیادہ 11 اموات مدھیہ پردیش میں ہوئیں۔ واقعے کے بعد ملک کی متعدد ریاستوں میں مذکورہ کھانسی کے سیرپ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی گئی، جس کے باعث دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک ڈاکٹر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ...
	مودی کا کرپشن اور بدعنوانی کے لیے دواساز کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارتی عوام کے لیے سنگین خطرہ بن گیا، نااہل مودی کی مجرمانہ غفلت سے بھارت میں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ مودی حکومت کے منافقانہ رویے اور کرپشن نے بھارت کے شعبۂ صحت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق مدھیہ پردیش سمیت مختلف علاقوں میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربتوں میں ڈائیتھائلین گلائیکول اور ایتھائلین گلائیکول جیسے زہریلے کیمیکل پائے گئے، ان اموات نے دنیا میں ادویات بنانے والے تیسرے بڑے ملک بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کے...
	میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منگلا ڈیم بھر نے کے قریب پہنچ گیا۔ گنجائش ایک فٹ رہ گئی۔ انتظامیہ نے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔جہلم انتظامیہ نےرہائشیوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔ حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔دوسری جانب میرپور کے نواحی علاقے میں پوٹھہ بینسی میں زمین سرکنے سے متعد مکانات زمین بوس ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق منگلا ڈیم فل ہونے کے بعد علاقہ سیم کا شکار ہے۔ مزید :
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اکتوبر 2025ء) حکام کے مطابق تین بھارتی ریاستوں میں اس کھانسی کے شربت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ اس کف سیرپ کے نمونوں میں ڈائیتھیلین گلائکول (ڈی ای جی) نامی زہریلا مادہ موجود تھا جو مبینہ طور پر اموات کا سبب بنا۔ ڈی ای جی ایک صنعتی مادہ ہے اور خوارک میں اس کی تھوڑی سی مقداربھی انسان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن یادیوو نے کہا کہ اس شربت کی فروخت پر پورے مدھیہ پردیش میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یادو نے مزید کہا کہ شربت بنانے والی فارما کمپنی کی دیگر مصنوعات...
	 پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جب کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں اپریٹ کرے گی۔ پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور  شام 5 بجے  مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔ ترجمان  پی آئی اے نے کہا کہ پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور...
	اشرف خان: پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا۔پی آئی اے کے برطانوی آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا،قومی ایئرلائن پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی جوہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی جبکہ مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور...
	 فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔26 ستمبر کو پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی وڈیو میں خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ کا مقدمہ 2 اکتوبر کو سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلیٹی کی مدعیت میں درج کرایا گیا۔ادارے نے ٹیچر کو برطرف کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
	 ایک انوکھے پرندے کی موجودگی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے مضافاتی علاقے میں سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ پراسرار پرندہ، جس کے پروں میں نیلا اور سبز دونوں رنگ چمک رہے ہیں، دراصل بلیو جے (Blue Jay) اور گرین جے (Green Jay) کی نسلوں کا ایک نایاب امتزاج (ہائبرڈ) یعنی مخلوط نسل والا ہے جو قدرتی طور پر پیدا ہوا اور جس کا وجود ممکن نہ ہوتا اگر ماحولیاتی تبدیلی اور انسانی پھیلاؤ نہ ہوتے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاپ کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ وہ علاقائی حدود کی تبدیلی کا اثر ہے جو موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے پیدا ہوا۔ ماضی...
	امریکی سائنسدانوں نے پہلی باٖر انسانی جلد کے خلیوں سے ڈی این اے لے کر اسے نطفے (اسپرم) کے ساتھ ملا کر انسانی زندگی کے ابتدائی مرحلے یعنی ایمبریو (جنین) بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ناخن بچائیے کل کام آئے گا‘، یہ بکنے کیوں لگے، ریٹ کیا ہے؟ بی بی سی کے مطابق یہ جدید تکنیک بانجھ پن کا حل بن سکتی ہے خصوصاً ایسے افراد کے لیے جو بڑھاپے یا بیماری کے باعث قدرتی طور پر اولاد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ کامیابی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے حاصل کی اور اس کا تحقیقی مقالہ معروف سائنسی جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہوا ہے۔ طریقہ کار کیا ہے؟ یہ تجربہ انسانی...
	حیدرآباد: پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے قائم کی گئی عارضی خیمہ بستی میں بچے فوٹو گرافر کو دیکھ کرہاتھ ہلا رہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-2-23 جسارت نیوز
	 مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔  رجب بٹ ایک متنازعہ یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے مختلف تنازعات اور فیملی بلاگنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ رجب بٹ ان دنوں قانونی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں ہیں۔  آج رجب اور ایمان نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ یوٹیوبر پاکستان اور گھر والوں سے دور لندن میں بیٹے کی پیدائش پر بھرپور جشن منا رہے ہیں۔  https://www.instagram.com/reel/DO0Ecb6jHWk/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشی سے جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع...
	فائل فوٹو  لاہور میں سیلاب سے متاثرہ چوہنگ کی خیمہ بستی میں 2 خواتین کے بعد ایک اور متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، متاثرین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں سیلاب سے متاثرہ خیمہ بستی میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش  ہوئی، ننھے مہمان کی آمد پر والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سمیرا بی بی اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، خاتون پہلے ایک بیٹی کی ماں ہے، اس سے پہلے بھی اسی خیمہ بستی میں دو خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔
	پیجر حادثوں کے زخمی امید کی کلید، سچے عاشق، بصیرت کے چراغ، نور حیات، ہدایت کے مربی ہیں، شیخ نعیم قاسم
	لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آپ امام مہدی (عج) کے علم بلند کرنیکا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور شہید برزگوار سید حسن نصراللہ، سید شہداء مقاومت اور شہید قائدین اور مجاہدین شہداء کے راستے پر چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیجر دھماکوں میں ہونیوالے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا ہے کہ اسرائیل کا زوال یقینی ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کل (بدھ) کے روز ان واقعات میں زخمی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے زخموں کو ٹھیک کر رہے ہیں اور ان پر غالب آئیں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد 18سال تک کی ہے، والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈ کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے۔ شباہت علی کا کہنا ہے کہ معمر افراد کے لیے جن کے فنگر پرنٹس...
	کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر "گڈ نیوز" سے متعلق خبروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور معروف ہیرو وکی کوشل کی مقبول جوڑی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی ماں باپ بننے والے ہی۔ اگرچہ جوڑی نے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشخبری اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے۔ خیال رہے کہ کترینہ پچھلے کچھ مہینوں سے عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریزاں نظر آئی ہیں۔ جس نے مداحوں کو مزید تجسس میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو یہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں سے یہ خوش خبری...
	بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے ہاں اکتوبر یا نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ کترینہ کیف کی ممکنہ حمل کے حوالے سے کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ ان افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے لائم لائٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بچے کی پیدائش کے بعد وہ طویل میٹرنٹی بریک لیں گی اور اپنی زندگی کا زیادہ وقت...
	 کراچی:  دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث سندھ کے بیراجوں میں بھی سطح بلند ہو رہی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، اس وقت پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 68ہزار195 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ تریموں پر اس وقت پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 78ہزار932 کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر ابھی پانی کی آمد 5لاکھ 2ہزار861 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 4لاکھ 75ہزار970 کیوسک...
	بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب
	بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025  سب نیوز لاہور /ملتان (سب نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے جس پر وزارت آبی وسائل نے...
	لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025  سب نیوز  لاہور (آئی پی ایس) لاہور کے علاقے موہلنوال کے فلڈریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں مقیم خاتون یاسمین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ بچے کی پیدائش کےوقت ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں۔ بچے کی پیدائش پر باپ ، دادی اور رشتہ دار خوشی سے نہال ہوگئے۔ خیمہ بستی میں ننھےمہمان کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بے سرو سامانی میں مخیر حضرات آگے بڑھے اور اہل خانہ کو تحفے تحائف اور نقد پیسے دے کر...
	بھارتی ریاست گجرات کے ضلع چھوٹا اُدے پور کے ایک گاؤں میں تیسرے بچے کی پیدائش پر پنچایت کے انچارج سرپنچ کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سنکھیڈا تعلقہ کے کویتھا گرام پنچایت میں پیش آیا جہاں انچارج سرپنچ مہندر بھائی واساوا کو گجرات پنچایت ایکٹ کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق، گاؤں کے ایک شہری مہیش جیسنگ بھائی رباری نے مقامی ترقیاتی افسر (TDO) کے پاس شکایت درج کروائی کہ سرپنچ کے ہاں تیسرا بچہ پیدا ہوا ہے۔ شکایت پر ٹی ڈی او نے تحقیقات کا آغاز کیا، اور تصدیق ہونے پر کہ تیسرا بچہ 10 اگست کو پیدا ہوا ہے، مہندر بھائی...
	ممبئی(شوبز ڈیسک) ریکھا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے 11 بیٹوں اور 6 بیٹیوں میں سے پانچ بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع ادے پور میں ایک 55 سالہ خاتون ریکھا کلبیلیا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون پہلے ہی نانی اور دادی کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔  رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کا نام کوارا رام کلبیلیا ہے۔ دونوں کے ہاں 11 بیٹوں اور 6 بیٹوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے 12 بچے حیات ہیں، جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں...
	یونان کی شہزادی اولمپیا نے اپنے کزن کے بچے رابرٹ تھیوڈور گیٹی کے بپتسمہ کی تقریب میں دلکش سفید لباس میں شرکت کی جس میں ان کی شاہی وقار اور جدید انداز کی جھلک نمایاں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی ہیمپٹن میں منعقدہ اس یونانی آرتھوڈوکس تقریب میں شہزادی اولمپیا نہایت پر وقار اور جذباتی نظر آئیں جہاں انہوں نے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔ ان کی یہ تصاویر ان کے والد کراؤن پرنس پاولوس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ بعد ازاں مہمانوں نے بپتسمہ کی خوشی میں نیلے اور سفید پھولوں سے سجے خوبصورت باغ میں جشن منایا۔...
	راجستھان کے اودے پور ضلع کی تحصیل جھاڈول میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ ریکھا کلبیلیا نے اپنے 17ویں بچے کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جنم دیا، اس موقع پر ان کے رشتہ دار، عزیز اور حتیٰ کہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی اسپتال پہنچے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاوارا رام کلبیلیا گاؤں لیلاواس کے رہائشی ہیں، شادی کے بعد اب تک ان کے ہاں 17 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 5 بچے پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد وفات پا گئے، جبکہ 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں سمیت 12 بچے زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کاوارا رام کے مطابق، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بھی...
	  اسلام آباد:   پاک وطن کی مٹی شہداء کے خون سے سیراب ہے اور شہادتوں کا یہ سفر  جاری و ساری ہے۔ لانس نائیک محسن منیر، سپاہی وسیم عباس  اور سپاہی طاہر عباس نے وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لانس نائیک محسن منیر شہید، سپاہی وسیم عباس شہید  اور سپاہی طاہر عباس شہید نے 22 اگست 2023 کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی، تینوں نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔ لانس نائیک محسن منیرشہید، سپاہی وسیم عباس شہید  اور سپاہی طاہر عباس شہید کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو  قوم سلام پیش کرتی  ہے، یہ شہداء وطنِ عزیز...
	صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، ان شاء اللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) جب یولیا برانڈنر نے حال ہی میں اپنی کتاب ’’آئی ایم ناٹ کڈِنگ‘‘ یعنی (میں مذاق نہیں کر رہی) پیش کی، تو 30 سالہ انفلوئنسر اور کامیڈین کو توہین آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ برانڈنر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ایک 72 سالہ خاتون، جو تین بچوں کی ماں تھیں، نے اسٹیج پر آ کر ان پر خود غرض ہونے کا الزام لگایا اور حاضرین کے سامنے ان پر حملہ کر دیا۔ تاہم، اس کتاب، جس میں آسٹریا میں پیدا ہونے والی اور برلن میں مقیم برانڈنر نے بڑی صاف گوئی اور مزاح کے ساتھ یہ بیان کیا ہے کہ وہ کبھی ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں...
	 طیب سیف: پی ٹی آئی کا پانچ اگست احتجاج کا معاملہ،پی ٹی آئی کا دھوکہ ،محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق ناراضگی کے باعث محمود خان اپوزیشن لابی میں بھی نہ گئے ۔محمود خان اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کی کسی بھی مشاورت میں شامل نا ہوئے ۔ بانی تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کے لیے صرف سات ایم این ایز اور عہدیدار پہنچے، 35 ایم این ایز پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے اور محصور ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے ۔  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل  فیصلہ ہوا تھا محمود خان کے پیچھے سب ایک ایک کر کے پہنچے گے...
	پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پھوپھیوں اور بیگم کے بعد بچے بھی آ جائیں تو کیا کر لیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے، یہ انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہاں سے...
	 اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہےکہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور  اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے  تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔  کشمیریوں کی  قربانیوں کا سفر رائیگاں نہیں جائے گا: بیرسٹر امجد ملک ...
	چین کی معیشت اس وقت مختلف پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، جن میں سب سے سنگین آبادی میں کمی کا بحران ہے۔ 2025 میں تیسری مرتبہ مسلسل آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے آبادی کے اس گرتے رجحان کو  ’قومی سلامتی کا مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار تشویشناک جنوری 2025 میں جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں 13 لاکھ 90 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ چین میں شادیوں کی شرح بھی تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے، اور ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج بڑھائی جا رہی ہے تاکہ...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ''بنو قابل پروگرام'' کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان...
	امریکا میں دنیا کے سب سے ‘عمر رسیدہ بچے’ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بچہ ایک ایسے ایمبریو سے پیدا ہوا جو 1994 میں منجمد کیا گیا تھا۔ بچے کا نام تھاڈیئس ڈینیئل پیئرس رکھا گیا ہے اور وہ 26 جولائی کو لنڈسے اور ٹم پیئرس کے ہاں پیدا ہوا جنہوں نے یہ ایمبریو  ‘ایڈاپٹ’ کیا۔ یہ ایمبریو لنڈا آرچرڈ نامی خاتون نے عطیہ کیا تھا جو اب 62 سال کی ہیں۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں لنڈا اور ان کے شوہر نے بانجھ پن کے علاج کے لیے اِن ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا لیا تھا۔ اس عمل کے نتیجے میں 4 ایمبریو بنے جن میں سے ایک کو آرچرڈ کے رحم میں منتقل کیا گیا...
	—فائل فوٹوز ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔راولپنڈی کی اڈیالۂ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتیں بحال کر دی گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ان کے بچوں سے 1گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اگلی تحریک 14 اگست کو ہے: علیمہ خانبانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے...
	ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود...
	گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بچے پر فورتھ شیڈول میں شامل گرفتار ملزم کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وکیل جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ضمانت کے...
	ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع کیچ کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایچ آر سی پی...
	---فائل فوٹو  تربت کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے، بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ایچ آر سی پی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی قوانین کا ایسا غلط استعمال بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بچے پر سے یہ الزامات فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے...
	پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔
	کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی، گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متقول کے اہلخانہ کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسٹیل ٹاؤن سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔ راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ...
	—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیابانیٔ...
	 راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ابھی وقت ہے ایک دوسرے کے گریبانوں سے ہاتھ نکالا جائے اور اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن وضاحتیں دینے کے بجائے آئین اور قانون کی پیروی کرے، جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو جائے تو وہ شہنشاہیت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نا اہل کیا جائے گا، عدالتیں ہمیں مرضی کا وکیل کرنے کا وقت ہی نہیں دے رہیں، کہا گیا کیس...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ابھی وقت ہے ایک دوسرے کے گریبانوں سے ہاتھ نکالا جائے اور اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن وضاحتیں دینے کے بجائے آئین اور قانون کی پیروی کرے، جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو جائے تو وہ شہنشاہیت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نا اہل کیا جائے گا، عدالتیں ہمیں مرضی کا وکیل کرنے کا وقت ہی نہیں دے رہیں، کہا گیا کیس کو ختم کرنا ہے۔...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) چین کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ اب حکومت تین سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو سالانہ 3,600 یوآن (500 ڈالر) کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ گزشتہ تین برسوں سے چین کی آبادی میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے، جو بھارت کے بعد دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ملک ہے اور اسے کم ہوتی ہوئی آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔ سن 2024 میں مجموعی بچوں کی پیدائش کی تعداد 9.54 ملین تھی، جو سن 2016 کے مقابلے میں نصف تھی۔ سن 2016 میں ہی چین نے اپنی ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی کو ختم کیا تھا، جو تین دہائیوں...
	 لاہور:  جدید طبّی سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آگیا۔ 42  کے بجائے صرف 21 ہفتے کی حملی (gestational ) عمر رکھتے ہوئے قبل از وقت پیدا ہونے والے نہایت لاغر  بچے نیش کو نہ صرف زندہ بچا لیا بلکہ وہ صحت مند  رہ کر اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔ امریکی ریاست آئیوا کی باسی  مولی کا پہلا بچہ بھی جینیاتی خرابی کے سبب قبل از وقت پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ تاہم اگلی مرتبہ ڈاکٹر سر توڑ کوشش کر کے اْسے اولاد کی خوبصورت نعمت دینے میں کامیاب رہے۔ پیدائش کے وقت نیش کا وزن صرف 283 گرام یعنی صابن کی ایک بڑی ٹکیا کے برابر  تھا اور اس کا قد تقریباً بالغ انسانی...
	ایک غیر معمولی واقعے میں کم از کم 54 بچوں اور 30 بالغ افراد مراکش سے تیر کر سرحد عبور کرتے ہوئے اسپین کے شمالی افریقی خود مختار شہر سیئوٹا پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد نے موسم کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ سمندر میں شدید لہریں اور دھند چھائی ہوئی تھی جس میں ان کو چھپنے کا موقع مل گیا۔ تاہم اسپین کے ساحل کے نزدیک پہنچ کر یہ افراد کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آگئے اور کیمروں میں فلم بند کرلیے گئے۔ یہ فوٹیجز اسپین کے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیا کہ اسپین کی سول گارڈ کی کشتیاں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران کچھ تیراکوں کو سمندر سے...
	اسلامی نظریاتی کونسل کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس کے دوران علماء کا مؤقف تھاکہ شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بچوں کی صحت کے تناظر میں والدین کا فرض منصبی بنتا ہے، ہاں یہ بات پیش نظر رہے کہ کوئی غیر شرعی طریقہ اختیار نہ کیا جائے اور نہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس کے طبی نقصانات ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ علمائے کرائم نے ماں اور بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ لازم قرار  دیدیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے ’’اسلام میں تصور میزان و احسان، وسائل و آبادی میں توازن، ہماری بقاء، ہمارا مستقبل‘‘ کے موضوع پر جید علماء کیساتھ ایک روزہ مشاورتی اجلاس کا...
	ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند...
	اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا ہے۔اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک وسائل و آبادی میں توازن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے حکام نے شرکت کی۔پاپولیشن کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین بوجہ حمل و زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں، پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگراسلامی ممالک میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں 1000 میں سے...
	اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کو ناگزیر قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے مشترکہ تعاون سے وسائل اور آبادی میں توازن کے موضوع پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کے حکام نے شرکت کی۔  پاپولیشن کونسل کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 11 ہزار خواتین حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، اور 1000 میں سے 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار...
	 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی...
	 فائل فوٹو  کراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔
	کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی...
	لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور دلکش اداکارہ مریم نفیس نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ اب بطور ماں ان کی سوچ اور انداز بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے وزن کم کرنے اور بچے کی تعلیم کے حوالے سے ایسی باتیں کیں جو نئی ماؤں کے لیے ایک متاثر کن پیغام بن سکتی ہیں۔ مریم نفیس نے اپنے انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ اپنے بچے کو ڈھائی سال کی عمر سے پہلے اسکول نہیں بھیجیں گی کیونکہ وہ خود بہت چھوٹی عمر میں اسکول جانا شروع کر چکی تھیں، جس کے اثرات آج بھی انہیں یاد...
	کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں آبادی کے اضافے پر کہا ہے کہ ہم ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی اپنے ملک میں شامل کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 61 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ یعنی ہم اپنے ملک میں ہر سال ایک نیوزی لینڈ جتنی آبادی شامل کر رہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ خطے میں اوسط شرح افزائش 2 فیصد جب کہ پاکستان کا فرٹیلٹی ریٹ 3.6 فیصد کے ساتھ خطے میں بلند ترین سطح...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔ کے پی کے گورنر اور پی پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔ فیصل کریم کنڈی...
	  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔کے پی کے گورنر اور پی پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر...
	وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا ہے کہ بانی  پی ٹی آئی کے بیٹے والد سے ملنے  یا سیاحت کیلیے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے تاہم سیاسی  انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے برطانوی شہری ہیں،وہ پچھلی دفعہ بھی آئے تو پاکستان کا ویزہ  لے کر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کسی بیرون ملک جا کر حکومت کیخلاف سیاسی  احتجاج نہیں کر سکتے، آئین ہے  جو  بھی پاکستان کی شہریت رکھتا ہو وہ پر امن احتجاج کر سکتا ہے، یہ حق صرف...
	فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔سوشل میڈیا پر لکھے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔ یہ سیاست نہیں ذاتی انتقام ہے۔یاد رہے کہ آج سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔  عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے...
	پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  کمسن کار ڈرائیور نے متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارد گرد کھڑے شہری ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالتے ہیں جس میں بچے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مشتعل افراد کے پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ ’ماموں نے کہا تھا جا کر گاڑی سیکھو‘۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ https://Twitter.com/Aadiiroy2/status/1942168071600300433 عاصمہ آفتاب نے لکھا کہ اس بچے کے والدین کو جیل میں ڈالیں جنہوں نے اسے یہ گاڑی لے جانے کی اجازت دی۔ Iske waleden ko dalen zindan khanay m who let hm...
	 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچےمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ  ہوں گے۔ مزید...
	وانا(اوصاف نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی ہو گئے ہیں۔ بنوں بورڈ کے چیئرمین کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف دو پرچے باقی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا
	چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف 2 پرچے باقی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی ہو گئے ہیں۔ چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف 2 پرچے باقی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
	بنوں(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ 2 پرچے رہ گئے تھے باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید
	 فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا  پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی، اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ...
	فائل فوٹو منڈی بہاء الدین میں خراب شربت پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں نے دکان سے مشروب کا پاؤڈر لیا تھا، دکاندار سمیت 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 11 سے 13 سال ہیں۔
	پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق...
	راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا۔ میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی رتلے اور کشن...
	خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
	سٹی42: زہریلا دودھ پینے سے تین بچے جاں بحق  ہوگئے ماں کی حالت تشویشناک  ہے  راولپنڈی کے علاقے بھٹہ نیک عالم سے متاثرہ بچوں اور ان کی ماں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جاں بحق بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نوہیل ولد صائم مسیح، چار سالہ منسہ دختر سلیم مسیح ،8 ماہ مارثہ دختر سلیم مسیح سے ہوئی واقع محلہ راجہ سلطان میں تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا ۔  یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے    پولیس نے میتیں تحویل میں لے لیں اور مزید تحقیقات شروع کردیں ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئیں،
	مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام کے صحن میں ایک انڈونیشین خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ نایاب واقعہ سعودی عرب کی ہنگامی طبی ٹیموں کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ممکن ہوا۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد الحرام سے جمعہ کی صبح 9 بجکر 21 منٹ پر ایک ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد مسجد کے صحن میں ایمبولینس ٹیم نے تمام تر طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے صورتحال کو سنبھالا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ڈیلیوری کے بعد ماں اور نوزائیدہ بچے دونوں کو قریب ترین مرکزِ صحت میں منتقل کردیا گیا اور اب دونوں کی حالت مستحکم...
	لاہور میں کھانے کے پیسے مانگنے پر نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے محمد اسمٰعیل نامی شخص پر کھانے کے پیسے مانگنے پر تشدد کیا تھا، پولیس نے ملزمان کو ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا۔  پولیس نے تینوں ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے حراست میں لیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب، لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں 12سالہ بچے کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا...
	کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈران خود اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج کر انگریزی تعلیم دلواتے ہیں، جبکہ عوام کو انگریزی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کہ "ایسا وقت دور نہیں جب بھارت میں انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی"، کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈران خود اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج کر انگریزی تعلیم...
	پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے، اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس ائر شو میں چین کی جدید ترین بغیر پائلٹ ائر ٹیکسی نے سب کو حیران کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس ائر شو میں چین نے جدید ترین بغیر پائلٹ ائر ٹیکسی متعارف کروا کر عالمی ہوابازی کی صنعت کو حیرت میں ڈال دیا۔یہ جدید فضائی سواری 2مسافروں کو بغیر پائلٹ کے 3گھنٹے تک پرواز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ائر ٹیکسی روایتی طیاروں کے برعکس کسی رن وے کے بغیر اْڑان بھرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیکسی کسی روایتی ایندھن کی محتاج نہیں، بلکہ مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی ہے اور مختلف موسمی حالات میں بھی پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے اور اس وقت 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور مؤقف اپنایا اور ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی۔ مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ آج اللہ کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ مزیدپڑھیں:حادثے کا شکار بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی
	—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن: 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئیراولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔  پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے...
	کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے منگل کے روز اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ، صنفی عدم مساوات اور مستقبل کے بارے میں گہری ہوتی بے یقینی کے نتیجے میں بہت سے نوجوان والدین بننے اور اپنے بچوں کی پرورش کو مشکل کام سمجھنے لگے ہیں۔ چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دنیا میں آبادی کی صورتحال پر یو این ایف پی اے کی تازہ ترین رپورٹ بعنوان 'باروری کا حقیقی بحران: تبدیل ہوتی دنیا میں تولیدی اختیار کی جستجو' میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) بڑھتے سماجی و معاشی دباؤ کے باعث دنیا بھر کے نوجوانوں میں والدین بننے سے ہچکچاہٹ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خواہش کے باوجود بچے پیدا کرنے سے گریزاں ہیں۔اقوام متحد کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے بتایا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ، صنفی عدم مساوات اور مستقبل کے بارے میں گہری ہوتی بے یقینی کے نتیجے میں بہت سے نوجوان والدین بننے اور اپنے بچوں کی پرورش کو مشکل کام سمجھنے لگے ہیں۔ Tweet URL دنیا میں آبادی کی صورتحال پر ادارے کی تازہ ترین رپورٹ بعنوان 'باروری کا حقیقی بحران: تبدیل...
	شرح پیدائش میں پریشان کن کمی کے بعد ویتنام نے اپنی پالیسی ’’بچے دو ہی اچھے‘‘ ختم کرنے کا اعلان کرکے 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں شرح پیدائش 2.1 سے گھٹ کر 1.9 رہ گئی جب کہ ملک میں معمر آبادی میں اضافہ ہوگیا اور جوانوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔ جس کے باعث ملک افرادی قوت کی کمی اور اقتصادی ترقی میں دشواریوں کا سامنا کر رہا ہے۔ اس لیے حکومت نے اپنی پالیسی میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔  ویتنام کی قومی اسمبلی نے خاندانوں کو ایک یا دو بچوں کی پیدائش تک محدود کرنے کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ خیال رہے...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوامی آگاہی کے لیے پیغام شیئر کیا ہے جس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ یونین کونسلوں میں بچوں کی پیدائش کی بروقت اور درست رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے مطابق بچے کے صرف قریبی رشتہ دار جن کے پاس درست شناختی کارڈ ہے وہ ہی یونین کونسل میں بچوں کی پیدائش کا اندراج کرنے کے مجاز ہیں۔ ان رشتہ داروں میں والدین (ماں یا باپ)، بہن بھائی، دادا دادی (ماں اور پھوپھی)، چچا اور خالہ (چاچا، تایا، پھوپھو، ماموں اور خالہ شامل ہیں۔) نادرا نے اس بات پر زور دیا کہ پیدائش کا صحیح اندراج ایک قانونی ذمہ...
	کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ داؤد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 6 سالہ صدیقی ولد بخت زمان کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ ظہیر...
	ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی سے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے گا، صدر ایف پی سی سی آئی
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے سی ڈی اے بورڈ کے اہم فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی،انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کے جائزے جیسے اقدامات احسن اقدام ہے،فارم ہائوسز سے انڈسٹریل کی جگہ رہائشی چارجز وصول کرنے کا فیصلہ بھی درست سمت میں قدم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہارون اختر کے ایف پی سی سی آئی دورہ پر اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی، ہماری تجاویز پر صنعتی پلاٹوں پر عائد غیر حقیقی نرخوں پر نظر ثانی اور انہیں ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق...