—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن: 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔

ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں: سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • تحریک انصاف کا کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف
  • خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں: سہیل آفریدی