وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

افغانستان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی: سہیل آفریدی

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات میں صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پی کے کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پی کے سے تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔ کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق اس صوبے میں پامال نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 10سے زائد رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں، ابھی بانی سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، ملاقات کے بعد کابینہ کا اعلامیہ جاری ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ نے وزراء کی سمری گورنر خیبر پی کے کو بھیج دی ہے۔ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وزراء کے ناموں کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ نئی صوبائی کابینہ کے ارکان آج سہ پہر تین بجے حلف اٹھائیں گے۔ کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، شفیع جان، خلیق الرحمن، ڈاکٹر امجد، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند اور سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم  شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی: سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی، سہیل آفریدی
  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی : وزیراعلیٰ کے پی
  • سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلاب
  • سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات اور مختصر کابینہ تشکیل دینے کا اعلان
  • سہیل آفریدی لہجہ اور الفاظ درست کر لیں تو شاید مشکلات حل ہو جائیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • بانی سے ملاقات، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
  • سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
  • عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گے