سہیل آفریدی لہجہ اور الفاظ درست کر لیں تو شاید مشکلات حل ہو جائیں: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنا لہجہ اور الفاظ درست کر لیں تو شاید مشکلات حل ہو جائیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے ہائی کورٹ میں درخواست دی تو عدالت نے ان کی ملاقات میں آرڈر ہی نہیں کیے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سی ایم سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کرائی جائے، پی ٹی آئی دور میں 6 ماہ جیل میں رہا، وکیل اور اہلِ خانہ کے سوا کسی کی شکل نہیں دیکھی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں گورنر راج سے متعلق کوئی معاملہ زیرِ غور نہیں، آپ کو بانی سے مشاورت کرنی ہے تو کر لیں، عشقِ لیڈر اور اتنی لمبی تقریر کی کیا ضرورت ہے۔
مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بھارت ہم سے بڑی قوت ہے، معرکۂ حق 10، 12 گھنٹے چلا اور پھر ان کو سکون آ گیا، بھارت کی فوج ہم سے 5 گنا زیادہ ہے لیکن کامیاب حکمتِ عملی ہوتی ہے۔
سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ افغانستان کی تسلی اور تشفی کرا دی جائے گی، تسلی و تشفی ایک بار ہو چکی، ایک دو بار پھر ہو گی تو مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور نے یہ بھی کہا ہے کہ اڈیالہ والے صاحب کو وزیرِ اعظم کی میثاقِ جمہوریت کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل سہیل ا فریدی نے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔