کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے، خواجہ اظہار الحسن
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے، یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے آخر میں وی لو کراچی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر جلد از جلد ’ایم ٹیگ‘ لگوالیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت
ڈپٹی کمشنر آفس سے سوشل میڈیا پر پبلش کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن مکمل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
بیان میں کہا گیا کہ اب بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جا سکے گی جس پر شہریوں کو قانونی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ جلد از جلد اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد ایم ٹیگ