سلمان اکرم راجا کی پارٹی عہدوں اور وزیراعلیٰ کے پی کی تبدیلی سے متعلق وضاحت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے پنجاب میں پارٹی عہدوں اور خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کر دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ انہیں جیل میں داخل ہونے سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں احمد چٹھہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد عالیہ حمزہ نے بطور صدر احمد چٹھہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
انہوں نے تاہم واضح کیا کہ ان کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی بھی سطح پر کوئی تبدیلی کا حکم نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی نے صرف سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا میں مکمل اختیارات دینے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے میں کسی ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز پیش نہیں کی گئی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے فہرست مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علی ظفر کو پیغام بھیجا ہے تاکہ جیل حکام کا اعتراض دور کیا جا سکے اور اس ہفتے میں ہی ملاقات کے لیے نام بھجوا دیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے علی ظفر نے دوسری فہرست جاری کر دی ہے، لہٰذا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس ملاقات کی اجازت نہ دینے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
عدالت سے کوئی امید نہیں،عمران خان
وزیراعلیٰ کے پی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم چھوٹا رکھیں، علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پربانی پی ٹی آئی کا تشویش کا اظہار
احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا؟ وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، توہین عدالت فوری طور پر فائل کی جائیں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں، میڈیا سے گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجہ کو پہنچا دی جائیں گی۔عظمی خان نے کہا کہ ملاقات میں بانی کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا، بانی کو کہا کہ سب کی ڈیمانڈ لانگ مارچ کی تھی جس پر وہ ہنس دیٔے۔عظمی خان نے کہا کہ ہمیں اور مجھے عدالت سے کوئی امید نہیں، بانی نے وزیراعلیٰ کے پی کو پیغام دیا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے چھوٹی ٹیم چنیں، بانی نے واضح کیا کہ انھوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، اس کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کے لئے پیغام دیا کہ پارٹی کے پیغامات ان کے ذریعے بجھواؤں گا۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اورمحمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، بانی نے کہا کہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا، وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، بانی نے کہا کہ توہین عدالت فوری طور پر فائل کی جائیں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں۔بعدازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئیں۔