جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی ہمارے لیے نمونہ عمل ہے، اصل انسان کے اخلاقیات ہیں، بد خلق کی عبادت اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاءالحسن نجفی نے کہا ہے کہ فلسفہ نماز برائی اور بے حیائی سے نجات دیتی ہے، اگر کوئی شخص نماز پڑھ کر بھی برائیوں سے نہیں بچ رہا تو وہ اپنے اعمال پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔ اصل انسان اخلاقیات ہیں، بد خلق کی عبادت اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور ان کی 63 سالہ زندگی کا نچوڑ حسن اخلاق ہے، اسلام کی تمام تعلیمات انسان کی اخلاقی پہلو کے گرد گھومتی ہے۔ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں ہر انسان کی قیمت وہ ہے جو اچھائی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ صفین سے واپسی پر امام علی علیہ السلام نے اپنے فرزند امام حسن علیہ السلام کے نام ایک مکتوب لکھا، جس میں اصول و اقدار علم اخلاق تحریر کی ہیں اور یہ ایسا مکتوب ہے کہ سونے کے پانی سے لکھا جائے تو بھی حق ادا نہ ہوگا۔ مولانا ضیاءالحسن نجفی نے کہا حضرت سلمان فارسی کو حکیم لقمان علیہ السلام کی طرح قرار دیا گیا ہے، جن کے اعزاز میں ”مِنا اہلبیت “جیسی حدیث آئی کہ سلمان میرے اہلبیتؑ میں سے ہیں اور حضرت عمار بن یاسر، ابوذر غفاری اور مقداد اخلاقیات سے پُر شخصیات تھیں، قرآن انسان کیلئے نمونہ حیات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قران کی رو سے معاشرے کی اصلاح کریں اور اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ ہم نے رسولوں کو بھیجا ہے تاکہ لوگوں کے درمیان عدل و انصاف قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دو قانون ہو جائیں، امیروں اور غریبوں کیلئے مختلف قانون معاشرے کی تباہی کیلئے کافی ہے۔ اور یہی کچھ پاکستان میں ہمیں نظر آ رہا ہے، پاکستان آزاد ہوئے 78 سال ہو چکے ہیں، لیکن ہم کہاں ہیں؟ ہمارے بعد آزاد ہونیوالے ممالک پاکستان سے زیادہ ترقی کر چکے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس دو قانون ہیں، لوگوں کی ریاستی امور میں رائے، خواہشات اور وقتی فیصلے کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا ظلم کی مختلف اقسام ہیں، طاقتور کا ماتحت پر ظلم، شوہر کا زوجہ پر ظلم، انسان کا اپنے نفس پر ظلم اور حکمرانوں کا عوام پر ظلم اور ظلم کر کے مظلوم کے مال کو تو ظالم لے سکتا ہے لیکن اللہ ظالم کی نیکیاں مظلوم کے حوالے کر دیتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علیہ السلام کا کہنا تھا نے کہا

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک