اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے اشتراک سے ’’سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسٹریٹجیز لیدر و فٹ ویئر سیکٹر‘‘ کے موضوع پرچیمبر سیکریٹریٹ میں ایک روزہ تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں حیدرآباد کے لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ درجنوں صنعتکاروں، تاجروں اور نوجوان کاروباری حضرات نے شرکت کی۔سیشن کے ماسٹر ٹرینر ظفر احمد صدیقی سمیڈا نے شرکاء کو لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری کے لیے فروخت اور مارکیٹنگ کی جدید حکمتِ عملیوں پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے گلوبل اینڈ ایشین مارکیٹ سے موازنہ،مارکیٹ چیلنچیزو سلوشنز، سیلز مینجمنٹ، مارکیٹ ریسرچ، برانڈ آئیڈینٹیٹی، پروڈکٹ ڈیزائن اور جدت، قیمتوں کے مؤثر تعین، صارفین کے رویوں کے تجزیے، آن لائن سیلز، ای۔کامرس پلیٹ فارمز کے استعمال، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ایکسپورٹ مواقع اور کسٹمر ریلیشن مینجمنٹ جیسے اہم پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے مطابق پروڈکٹس تیار کر کے، جدید مارکیٹنگ ٹیکنیکس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ حاصل کر کے پاکستانی لیدر و فٹ ویئر انڈسٹری اپنی ایک مضبوط اور مستحکم شناخت قائم کر سکتی ہے۔تقریب کے افتتاحی سیشن میں صدر حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری سلیم میمن نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسٹریٹجیز‘‘ پر یہ تربیتی سیشن حیدرآباد کی صنعتوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فٹ ویئر
پڑھیں:
وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا ۔ جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر تجارت نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اورپاکستانی قالینوں کی عالمی منڈیوں میں رسائی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔وفد نے علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات سے وزیر تجارت کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وفد نے کہا کہ کاروبار دوست اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک برآمدات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت شفاف، قواعد پر مبنی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،وزارتِ تجارت صنعت کی تجاویز پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل حل تیار کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی حکمتِ عملی ویلیو ایڈیشن، برآمدی صنعت، برانڈنگ اور عالمی ویلیو چینز میں شمولیت پر مرکوز ہے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے تجارت میں حائل حقیقی رکاوٹیں دور کر کے برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔\932